تاریخ شائع کریں2021 15 June گھنٹہ 15:49
خبر کا کوڈ : 507944

خودساختہ اسرائیلی ریاست نے 3100 فلسطینیوں کو پابند سلاسل کر دیا

رپورٹ کے مطابق غزہ کے شہریوں کے خلاف صہونیوں کی 12 روزہ جنگ کے بعد دوسرے فلسطینی علاقوں میں ہونے والے مظاہروں کو دبانے کے لیے صہیونی گماشتوں نے بڑے پیمانے پر فلسطینیوں کی گرفتاریاں کیں۔
خودساختہ اسرائیلی ریاست نے 3100 فلسطینیوں کو پابند سلاسل کر دیا
خودساختہ اسرائیلی ریاست نے 471 بچوں اور سیکڑوں خواتین سمیت 3100 فلسطینیوں کو پابند سلاسل کر دیا گیا۔ 

 فلسطین میں قیدیوں کے لیے کام کرنے والے اداروں نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ مئی 2021ء کے دوران خود ساختہ صیہونی ریاست سے وابستہ باوردی دہشت گردوں نے فلسطینی شہریوں کے خلاف وحشیانہ کریک ڈاؤن کیا، جس کے نتیجے میں 471 بچوں اور سیکڑوں خواتین سمیت 3100 فلسطینیوں کو پابند سلاسل کردیا گیا۔ 

 رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بیت المقدس میں الشیخ جراح، باب العامود اور دیگر مقامات سے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کے اعلان کے بعد فلسطینیوں کے خلاف 13 اپریل کو کریک ڈائون میں اس وقت شدت آئی، جب فلسطین بھر میں صہیونی ریاست کے نسلی جبر کے خلاف مظاہرے شروع ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق غزہ کے شہریوں کے خلاف صہونیوں کی 12 روزہ جنگ کے بعد دوسرے فلسطینی علاقوں میں ہونے والے مظاہروں کو دبانے کے لیے صہیونی گماشتوں نے بڑے پیمانے پر فلسطینیوں کی گرفتاریاں کیں۔

 ادھر فلسطینی محکمہ اوقاف کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ غیرقانونی یہودی آباد کاروں، مذہبی طلبہ اور انٹیلی جنس اہل کاروں نے مراکشی دروازے کے راستے مسجد اقصیٰ کے صحن میں داخل ہونے کے بعد قبلہ اول میں اشتعال پھیلانے کی کوشش کی ہے۔
 
https://taghribnews.com/vdci5yaw5t1au32.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ