تاریخ شائع کریں2021 14 June گھنٹہ 23:05
خبر کا کوڈ : 507852

مقبوضہ بیت المقدس میں صہیونی آباد کاروں کی شرانگیزیوں

فلسطینیوں نے یہودیوں کی اشتعال انگیزی کا مقابلہ کرنے اور انہیں روکنے کی کوشش کی مگر قابض فوج نے فلسطینیوں کو بری طرح  تشدد کا نشانہ بنایا اور درجنوں فلسطینیوں کو گرفتار کر کے پابند سلاسل کردیا۔
مقبوضہ بیت المقدس میں صہیونی آباد کاروں کی شرانگیزیوں
 صہیونی آباد کاروں کی شرانگیزیوں کا نشانہ بننے والے فلسطینیوں نے یہودیوں کی اشتعال انگیزی کا مقابلہ کرنے اور انہیں روکنے کی کوشش کی مگر قابض فوج نے فلسطینیوں کو بری طرح  تشدد کا نشانہ بنایا اور درجنوں فلسطینیوں کو گرفتار کر کے پابند سلاسل کردیا۔

ذرائع کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ بیت المقدس میں قابض فوج کی سر پرستی میں صہیونی شر پسند یہودی آباد کاروں کی جانب سے مسجد اقصٰی پرایک مرتبہ پھر دھاوا بولا گیا جس کے نتیجے میں کئی یہودی آباد کارتلمودی تعلیمات کے مطابق مذہبی رسومات کی ادائیگی کی آڑ میں مسجد اقصی میں داخل ہوئے اور مقدس مقامات کی بے حرمتی کی البتہ صہیونی آباد کاروں کی شرانگیزیوں کا نشانہ بننے والے فلسطینیوں نے یہودیوں کی اشتعال انگیزی کا مقابلہ کرنے اور انہیں روکنے کی کوشش کی مگر قابض فوج نے فلسطینیوں کو بری طرح  تشدد کا نشانہ بنایا اور درجنوں فلسطینیوں کو گرفتار کر کے پابند سلاسل کردیا۔

صہیونی شر پسند  آباد کار جمعہ اور ہفتہ  کے علاوہ باقی کے  ایام میں مسجد اقصیٰ پر دھاوے بولتے اور تلمودی تعلیمات کے مطابق مسجد اقصیٰ کی حرمت کو پامال کرنے والے اشتعال انگیز اقدامات کرتے ہیں اورصہیونی فوج انہیں قبلہ اول پر دھاووں کے لیے فول پروف سیکیورٹی فراہم کرتی ہے جب کہ فلسطینیوں کو قبلہ اول میں نماز کی ادائیگی سے روکنے کے لیےقابض صہیونی فوج  طاقت کا بھر پور استعمال کرتی ہے۔
https://taghribnews.com/vdcgnu9nxak9z74.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ