تاریخ شائع کریں2021 14 June گھنٹہ 23:01
خبر کا کوڈ : 507849

اسرائیل فلسطینیوں پر انسانیت سوز مظالم کر رہا ہے

بنگلہ دیش اسرائیل کو ایک ریاست کے طور پر تسلیم نہیں کرے گا اس سے پہلے کہ فلسطینی عوام کو انکے جائز حقوق مکمل طور پر حاصل ہو جائیں بشمول ان کے ساتھ 1967 کی سرحدوں پر ایک آزاد ریاست کا اپنا حق بھی شامل ہے جس کا دارالحکومت مقبوضہ بیت المقدس ہے۔
اسرائیل فلسطینیوں پر انسانیت سوز مظالم کر رہا ہے
ابوالکلام عبدالمومن نے کہا ہےکہ فلسطینی عوام کو ان کے حقوق ملنے تک اسرائیل کو ریاست تسلیم نہیں کریں گے۔

بین الاقوامی میڈیا ذرائع کے مطابق گذشتہ روز بنگلہ دیشی وزیر خارجہ ابوالکلام عبد المومن نے  فلسطینی سفیر کی موجودگی میں ایک پریس کانفرنس کی جس میں انہوں نے مقبوضہ بیت المقدس اور غزہ کی پٹی سمیت مغربی کنارے میں فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیل کے نسل پرستانہ اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا  ہے کہ اسرائیل فلسطینیوں پر انسانیت سوز مظالم کر رہا ہےجو کہ جنگی جرائم کے زمرے میں آتے ہیں عالمی برادری اسرائیل کے اس اقدام کا نوٹس لے۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیش اسرائیل کو ایک ریاست کے طور پر تسلیم نہیں کرے گا اس سے پہلے کہ فلسطینی عوام کو انکے جائز حقوق مکمل طور پر حاصل ہو جائیں بشمول ان کے ساتھ 1967 کی سرحدوں پر ایک آزاد ریاست کا اپنا حق بھی شامل ہے جس کا دارالحکومت مقبوضہ بیت المقدس ہے۔

وزیر خارجہ نے اپنے ملک اور فلسطین کے مابین تعلقات کو فطری طور پر روحانی قرار دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ کوئی بھی ان تعلقات کو کمزور نہیں کرسکتا۔

پریس کانفرنس میں فلسطینی سفیر یوسف رمضان نے بنگلہ دیشی عوام کا فلسطینی عوام کے لئے فراخدلانہ مالی اور غیرمعمولی عطیات دینے پر ان کا شکریہ ادا کیا اور بنگلہ دیشی عوام اورحکومت کے فلسطینیوں سے محبت اور ان کے مقصد کی منصفانہ حمایت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ سر زمین مقدس سے  ایشیائی ملک کے تعلقات تاریخی ہیں اورجن کی جڑیں پچاس سالوں پر محیط گہری اور برادرانہ دوستی پر قائم ہیں ۔
https://taghribnews.com/vdcc0mqpo2bqx48.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ