QR codeQR code

ایران کے وزیر خارجہ نے بدعنوان صٰہونی وزیر اعظم کے سیاسی خاتمے پر رد عمل

14 Jun 2021 گھنٹہ 22:10

وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے ایک ٹوئٹ کہا ہے کہ آج وہ ظالم زوال پذیر ہو گیا جو طویل عرصے سے فلسطینیوں کے خلاف جنگ میں مصروف تھا اور ایران کو مستقل دھمکیاں دے رہا تھا، مگر غزہ میں فتح کا پرچم بلند ہے اور ایران سربلندی کے راستے پر آج بھی گامزن ہے۔

ایران کے وزیر خارجہ نے بدعنوان صٰہونی وزیر اعظم نتن یاہو کے سیاسی خاتمے پر رد عمل ظاہر کیا ہے۔

وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے ایک ٹوئٹ کہا ہے کہ آج وہ ظالم زوال پذیر ہو گیا جو طویل عرصے سے فلسطینیوں کے خلاف جنگ میں مصروف تھا اور ایران کو مستقل دھمکیاں دے رہا تھا، مگر غزہ میں فتح کا پرچم بلند ہے اور ایران سربلندی کے راستے پر آج بھی گامزن ہے۔

ایران کے وزیر خارجہ نے مزید لکھا کہ اس کے بعد آنے والوں کو شاید یہ بات سمجھ میں آگئی ہو کہ جارحیت اور غاصبانہ قبضے پر استوار نظام زیادہ دیر قائم نہیں رہے گا۔

قابل ذکر ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کی پارلیمنٹ نے شور و ہنگامہ آرائی اور ہاتھاپائی کے بعد آخرکار اتوار کی شب انسٹھ کے مقابلے میں ساٹھ ووٹوں سے نفتالی بینیٹ اور یائیر لپید کی قیادت والی کابینہ کو اعتماد کا ووٹ دے دیا۔

بینٹ لپید مخلوط حکومت کے قیام کے بعد خود ساختہ صیہونی ریاست اسرائیل کے ایک اور بد ذات، خون آشام اور بدعنوان وزیر اعظم نتن یاہو کے بارہ سالہ اقتدار کا خاتمہ ہو گیا۔
 
خبر کا کوڈ: 507838

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/507838/ایران-کے-وزیر-خارجہ-نے-بدعنوان-ص-ہونی-اعظم-سیاسی-خاتمے-پر-رد-عمل

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com