تاریخ شائع کریں2021 14 June گھنٹہ 22:09
خبر کا کوڈ : 507837

ایئر ڈیفنس کے میدان میں جدید ترین ہتھیار بنائے،ایرانی صدر

صدر حسن روحانی نے وزارت دفاع کے قومی منصوبوں کی افتتاحی تقریب کے موقع پر کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کی طاقت دفاعی نوعیت کی ہے تاہم اس کا دفاع دشمن کو پشیماں ہونے پر مجبور کر دے گا۔
ایئر ڈیفنس کے میدان میں جدید ترین ہتھیار بنائے،ایرانی صدر
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے کہا ہے کہ ایران ایک ایسی طاقت ہے جو اپنے ساتھ ساتھ، اپنے پڑوسیوں اور علاقے کی سیکورٹی کا ضامن ہے اور اس کی تمام تر قوت صرف اپنے دفاع کے لئے ہے۔

صدر حسن روحانی نے وزارت دفاع کے قومی منصوبوں کی افتتاحی تقریب کے موقع پر کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کی طاقت دفاعی نوعیت کی ہے تاہم اس کا دفاع دشمن کو پشیماں ہونے پر مجبور کر دے گا۔

صدر حسن روحانی نے کہا کہ گزشتہ آٹھ برسوں کے دوران ایران کی فضائی دفاعی صلاحیت میں کافی پیشرفت ہوئی ہے۔ صدر روحانی نے کہا کہ اس عرصے کے دوران ایئر ڈیفنس کے میدان میں جدید ترین ہتھیار بنائے گئے اور ملک کی میزائل طاقت پہلے سے بہت زیادہ مضبوط ہو چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پچھلے آٹھ سال کے دوران بحریہ نے بھی اپنی ضرورت کی جنگی بوٹوں، آبدوزوں اور میزائلوں کے میدان میں بھرپور طاقت و صلاحیت حاصل کی اور کروز بحری میزائل کی رینج تین سو سے ہزار کلومیٹر تک پہنچ گئی اور آج ہماری مسلح افواج کے پاس مضبوط دفاعی نظام ہے۔ 

صدر ایران نے کہا کہ ایران کی حکومت اور مسلح افواج نے کبھی بھی کسی کے خلاف جارحانہ عزائم نہیں رکھے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم اپنے پڑوسیوں سے کھل کر کہنا چاہتے ہیں کہ ہماری مسلح افواج کی طاقت آپ کی پشتپناہ اور محافظ ہے، آپ کے خلاف نہیں ہے لہذا اگر خلیج فارس یا بحیرہ عمان میں ہماری طاقتور بحریہ موجود ہے تو یہ خلیج فارس، بحیرہ عمان، بحر ہند، بحیرۂ احمر اور دیگر علاقوں کے اہم بحری راستوں کی محافظ ہے۔
 
https://taghribnews.com/vdcjtaeiauqeyoz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ