QR codeQR code

ہمیں صیہونی جارحیت کا ڈٹ کر مقابلہ کرنا چاہیے

14 Jun 2021 گھنٹہ 16:54

شہاب نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہمیں نئی صیہونی حکومت کو اس بات کی ہرگز اجازت نہیں دینی چاہیے کہ وہ ہمارے گرد محاصرہ تنگ کرے یا ہمارے حقوق پر ڈاکہ ڈالے۔


حماس کے سینئر رہنما محمود الزھار نے کہا ہے کہ "سیف القدس وار" کے بعد اسرائیل اپنی نابودی کے قریب ہوگیا ہے۔

محمد الزھار نے اپنے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ ہمیں صیہونی جارحیت کا ڈٹ کر مقابلہ کرنا چاہیے۔

شہاب نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہمیں نئی صیہونی حکومت کو اس بات کی ہرگز اجازت نہیں دینی چاہیے کہ وہ ہمارے گرد محاصرہ تنگ کرے یا ہمارے حقوق پر ڈاکہ ڈالے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے اس مرحلے کو عبور کر لیا ہے اور اب ہم اسرائیلی خطرات سے نمٹنے کے لئے پوری طرح سے تیار ہیں۔

محمود الزھار نے مزید کہا کہ صیہونی حکومت "سیف القدس وار" کے بعد ماضی کی نسبت اپنے خاتمے کے اور زیادہ نزدیک ہوگئی ہے اور ہم اپنی قوم کے خلاف صیہونی جارحیت پر سکوت کا مرحلہ عبور کرچکے ہیں اور اب آنکھ کے بدلے آنکھ اور دانت کے بدلے دانت یا جیسے کو تیسا کے مرحلے میں داخل ہوگئے ہیں۔

انہوں نے تحریک الفتح کے حوالے سے بھی ایک سوال کے جواب میں کہا کہ تحریک الفتح نے قاہرہ میں دیگر تمام فلسطینی گروہوں کے ساتھ بات چيت کو مسترد کر دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریک الفتح والے ہمیشہ سارا کریڈٹ اپنے نام کرنے کے عادی ہوگئے ہیں۔
 


خبر کا کوڈ: 507816

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/507816/ہمیں-صیہونی-جارحیت-کا-ڈٹ-کر-مقابلہ-کرنا-چاہیے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com