تاریخ شائع کریں2021 14 June گھنٹہ 16:53
خبر کا کوڈ : 507815

حج پر پابندی سے دشمنان اسلام کو فائدہ پہونچ رہا ہے

فارس نیوز کے مطابق یمن کی وزارت ہدایت و امور حج نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بہتر یہ تھا کہ سعودی حکام حج پر پابندی عائد کرنے کے بجائے حج میں غیر ملکی مسلمانوں کی شرکت کو یقینی بنانے کے لئے درست منصوبے اور تدبیر سے کام لیتے۔
حج پر پابندی سے دشمنان اسلام کو فائدہ پہونچ رہا ہے
سعودی عرب نے امریکی و اسرائیلی منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے اور انکی خدمت کرنے کی خاطر مسلسل دوسرے سال حج پر پابندی عائد کی ہے، یہ بات یمن کی وزارت ہدایت و امور حج نے کہی۔

فارس نیوز کے مطابق یمن کی وزارت ہدایت و امور حج نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بہتر یہ تھا کہ سعودی حکام حج پر پابندی عائد کرنے کے بجائے حج میں غیر ملکی مسلمانوں کی شرکت کو یقینی بنانے کے لئے درست منصوبے اور تدبیر سے کام لیتے۔

یمن کی مذکورہ وزارت کے بیان میں آیا ہے کہ حج پر پابندی سے دشمنان اسلام کو فائدہ پہونچ رہا ہے جن میں امریکہ اور اسرائیل سر فہرست ہیں جو حج کو اپنے لئے ایک بڑا خطرہ تصور کرتے ہیں، کیوں کہ حج در حقیقت ایک اتحاد امت کی تقویت کے لئے ایک اسلامی کانگریس ہے۔یمن کی وزارت حج نے امت اسلامیہ اور دنیا کے سبھی حریت پسندوں سے اپیل کی کہ وہ آل سعود کے اس خودسرانہ اقدام کے خلاف آواز اٹھائیں کیوں کہ اسکے اس اقدام پر خاموشی ایک کسی صورت میں جائز نہیں ہے۔

خیال رہے کہ سعودی عرب کی وزارت حج نے ہفتے کے روز ایک بیان جاری کر کے یہ اعلان کیا تھا کہ کورونا کے پھیلاؤ کے پیش نظر اس سال بھی گزشتہ برس کی مانند کوئی بھی غیر ملکی مسلمان حج پر نہیں آ سکے گا اور صرف اندرون ملک رہائش پذیر ملکی و غیر ملکی افراد ہی حج کی سعادت حاصل کر سکیں گے۔ آل سعود نے اس سال مجموعی طور پر اٹھارہ سے پینسٹھ سال تک کی عمر کے کل ساٹھ ہزار افراد کو حج کرنے کی اجازت دی ہے۔
 
https://taghribnews.com/vdcfyedttw6dxca.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ