QR codeQR code

روم کے نواح میں قتل کی المناک واقعہ، دو بچوں سمیت تین افراد ہلاک

14 Jun 2021 گھنٹہ 16:46

پولیس کے بیان کے مطابق فائرنگ کے بعد حملہ آور ایک قریبی عمارت میں گھس گیا تاہم جونہی پولیس نے دروازہ توڑکر اندر گھسنے کی کوشش کی حملہ آور نے خود کو گولی مارلی۔


اٹلی، روم کے نواح میں قتل کی المناک واقعے میں دو بچوں سمیت تین افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

اطلاعات کے مطابق اٹلی کے شہر روم کے قصبے میں ایک مسلح شخص نے فائرنگ کرکے 2 بچوں اور معمر شخص کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا تاہم بعد میں پولیس نے حملہ آور کی لاش بھی قریبی عمارت سے برآمد کرلی۔

پولیس کے بیان کے مطابق فائرنگ کے بعد حملہ آور ایک قریبی عمارت میں گھس گیا تاہم جونہی پولیس نے دروازہ توڑکر اندر گھسنے کی کوشش کی حملہ آور نے خود کو گولی مارلی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تہرے قتل کے اس  واقعہ سے متعلق مزید تحقیقات کی جارہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 507813

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/507813/روم-کے-نواح-میں-قتل-کی-المناک-واقعہ-دو-بچوں-سمیت-تین-افراد-ہلاک

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com