تاریخ شائع کریں2021 14 June گھنٹہ 16:44
خبر کا کوڈ : 507811

اسرائیل فلسطین تنازعے میں ’بدترین ادوار‘ میں سے ایک کا باب بند

محمد اشتیہ نے فلسطینی اتھارٹی کی کابینہ کے ہفتہ وار اجلاس سے پہلے کہا: ’اسرائیلی وزیراعظم کی 12 سال کے بعد رخصت کا مطلب ہے کہ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان لڑائی کے بدترین ادوار میں سے ایک دور ختم ہو گیا ہے۔‘
اسرائیل فلسطین تنازعے میں ’بدترین ادوار‘ میں سے ایک کا باب بند
فلسطین کے وزیراعظم محمد اشتیہ نے پیر کو کہا ہے کہ اسرائیل میں بنیامین نتن یاہو کی وزارت عظمیٰ ختم ہونے سے اسرائیل فلسطین تنازعے میں ’بدترین ادوار‘ میں سے ایک کا باب بند ہو گیا ہے۔

محمد اشتیہ نے فلسطینی اتھارٹی کی کابینہ کے ہفتہ وار اجلاس سے پہلے کہا: ’اسرائیلی وزیراعظم کی 12 سال کے بعد رخصت کا مطلب ہے کہ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان لڑائی کے بدترین ادوار میں سے ایک دور ختم ہو گیا ہے۔‘

اسرائیلی پارلیمنٹ نے اتوار کو دائیں بازو کے یہودی قوم پرست نفتالی بینیت کی قیادت میں نئی حکومت کے حق میں ووٹ دیا ہے۔

بینیت کے اتحاد میں میں دائیں بازو، اعتدال پسند اور بائیں بازو کی جماعتوں سمیت یہودی ریاست کی اسلامی کنزرویٹو پارٹی شامل ہے۔

تاہم محمد اشتیہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ انہیں نئی حکومت یا اس کی جانب سے فلسطینیوں کے ساتھ امن معاہدے کے امکان کے بارے میں کوئی غلط فہمی نہیں ہے۔

محمد اشتیہ کے بقول: ’ہم اس نئی حکومت کو سابق حکومت سے کم بری حکومت کے طور پر نہیں دیکھتے اور ہم اسرائیل کے نئے وزیراعظم نفتالی بینیت کے اسرائیلی بستیوں کے حق میں بیان کی مذمت کرتے ہیں۔‘

فلسطینی وزیراعظم نے مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیل کی تعمیراتی سرگرمیوں کا حوالہ دیتے ہوئے ایسا کہا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’اسرائیل کی نئی حکومت نے فلسطینی عوام کے مستقبل اور ان کے جائز حقوق کے بارے میں نہ سوچا تو اس کا کوئی مستقبل نہیں ہوگا۔‘

نئی حکومت بننے کے بعد نتن یاہو اب بھی لیکود پارٹی اور پارلیمان میں حزب اختلاف کے سربراہ ہوں گے، تاہم انہیں ایک کرپشن کے مقدمے کا سامنا ہے۔

اسرائیلی پارلیمان میں اتوار کو ہونے والا ووٹ نفتالی بینیت نے 60 اور 59 کے انتہائی کم فرق سے جیتا۔ ان کے انتخاب سے ملک میں دو سالہ جاری سیاسی بحران کا خاتمہ ہوا ہے، جس کے دوران اب تک ملک میں چار انتخابات ہو چکے ہیں۔

ووٹنگ کے دوران نتن یاہو خاموش بیٹھے رہے۔ اس کے اختتام پر وہ اٹھ کر پارلیمان کے چیمبر سے باہر جانے لگے تاہم وہ واپس مڑے اور نفتالی بینیت سے ہاتھ ملایا۔
https://taghribnews.com/vdcb8zbs8rhbgwp.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ