QR codeQR code

عراق کے چار صوبوں میں غاصب امریکیوں کے خلاف حملوں کی اطلاعات

14 Jun 2021 گھنٹہ 16:09

عراق میں امریکی مفادات اور فوجی ٹھکانوں حتی کہ نام نہاد سفارتی مراکز پر حملوں میں حالیہ کچھ عرصے کے دوران خاصی شدت آگئی ہے۔


عراق کے چار صوبوں میں غاصب امریکیوں کے خلاف حملوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے صوبوں حلّہ، ناصریہ، سماوہ اور دیوانیہ میں امریکی فوج کے متعدد لاجسٹک کانوائے حملوں کا نشانہ بنے ہیں۔

اس رپورٹ کے مطابق ان حملوں میں ہونے والے ممکنہ جانی یا مالی نقصان کی تفصیل معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

عراق میں امریکی مفادات اور فوجی ٹھکانوں حتی کہ نام نہاد سفارتی مراکز پر حملوں میں حالیہ کچھ عرصے کے دوران خاصی شدت آگئی ہے۔

واضح رہے کہ عراق میں موجود امریکہ کے باوردی دہشت گردوں کے خلاف اس طرح کے حملوں کو عراق میں امریکیوں کے تئيں پائی جانے والی نفرت کی علامت سمجھا جاتا ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 507802

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/507802/عراق-کے-چار-صوبوں-میں-غاصب-امریکیوں-خلاف-حملوں-کی-اطلاعات

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com