تاریخ شائع کریں2021 14 June گھنٹہ 16:09
خبر کا کوڈ : 507802

عراق کے چار صوبوں میں غاصب امریکیوں کے خلاف حملوں کی اطلاعات

عراق میں امریکی مفادات اور فوجی ٹھکانوں حتی کہ نام نہاد سفارتی مراکز پر حملوں میں حالیہ کچھ عرصے کے دوران خاصی شدت آگئی ہے۔
عراق کے چار صوبوں میں غاصب امریکیوں کے خلاف حملوں کی اطلاعات
عراق کے چار صوبوں میں غاصب امریکیوں کے خلاف حملوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے صوبوں حلّہ، ناصریہ، سماوہ اور دیوانیہ میں امریکی فوج کے متعدد لاجسٹک کانوائے حملوں کا نشانہ بنے ہیں۔

اس رپورٹ کے مطابق ان حملوں میں ہونے والے ممکنہ جانی یا مالی نقصان کی تفصیل معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

عراق میں امریکی مفادات اور فوجی ٹھکانوں حتی کہ نام نہاد سفارتی مراکز پر حملوں میں حالیہ کچھ عرصے کے دوران خاصی شدت آگئی ہے۔

واضح رہے کہ عراق میں موجود امریکہ کے باوردی دہشت گردوں کے خلاف اس طرح کے حملوں کو عراق میں امریکیوں کے تئيں پائی جانے والی نفرت کی علامت سمجھا جاتا ہے۔
 
http://www.taghribnews.com/vdcbgzbs5rhbgwp.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس