QR codeQR code

صیہونی فوجیوں کے ہاتھوں فلسطینی خاتون شہادت،تحریک انتفاضہ تیز کرنے کا اعلان

13 Jun 2021 گھنٹہ 20:47

عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین نے اتوار کو ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ صیہونی جیل سے رہا ہونے والی فلسطینی خاتون ابتسام کعابنہ کی شہادت فلسطینیوں کے خلاف صیہونی دشمن کے جرائم کے نئے سلسلے کا ایک نمونہ ہے ۔


فلسطینی گروہوں نے شمالی بیت المقدس میں صیہونی فوجیوں کے ہاتھوں ایک فلسطینی خاتون کی شہادت پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے تحریک انتفاضہ تیز کرنے کا اعلان کیا ہے۔

عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین نے اتوار کو ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ صیہونی جیل سے رہا ہونے والی فلسطینی خاتون ابتسام کعابنہ کی شہادت فلسطینیوں کے خلاف صیہونی دشمن کے جرائم کے نئے سلسلے کا ایک نمونہ ہے ۔

عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین نے زور دے کر کہا ہے کہ اس مذموم اور گھناؤنے جرم کا جواب استقامت ہے۔ بیان میں آیا ہے کہ استقامت انتہا پسند صیہونیوں اور صیہونی حکومت کی جرائم پیشہ و سفاک فوج کے مقابلے میں ملت فلسطین کی ڈھال ہے ۔

 عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین نے اپنے بیان میں انتفاضہ تیز کرنے اور صیہونیوں کے تمام رابطہ مراکز اور چیک پوسٹوں کو ان کے لئے جہنم میں تبدیل کرنے کی اپیل کی۔

 تحریک جہاد اسلامی فلسطین نے بھی اعلان کیا ہے کہ صیہونیوں نے اسرائیلی جیل سے رہا ہونے والی فلسطینی خاتون کو شہید کر کے فلسطینیوں کو صیہونی دشمن کے مقابلے میں اپنا اتحاد ویکجہتی مضبوط بنانے کا پابند بنا دیا ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 507702

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/507702/صیہونی-فوجیوں-کے-ہاتھوں-فلسطینی-خاتون-شہادت-تحریک-انتفاضہ-تیز-کرنے-کا-اعلان

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com