تاریخ شائع کریں2021 13 June گھنٹہ 20:44
خبر کا کوڈ : 507700

امريکی رياست ٹيکساس میں فائرنگ، 13 افراد زخمی

میڈیا رپورٹس کے مطابق فائرنگ کرنے والا ملزم فرار ہوگیا ہے، جبکہ آسٹن پوليس کے مطابق حملہ آور کی تلاش جاری ہے۔رپورٹس کے مطابق زخميوں ميں سے دو کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ 
امريکی رياست ٹيکساس میں فائرنگ، 13 افراد زخمی
امريکی رياست ٹيکساس میں فائرنگ کے ايک تازہ واقعے ميں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔

امريکی رياست ٹيکساس کے شہر آسٹن ميں فائرنگ کے ايک تازہ واقعے ميں کم از کم 13 افراد زخمی ہو گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فائرنگ کرنے والا ملزم فرار ہوگیا ہے، جبکہ آسٹن پوليس کے مطابق حملہ آور کی تلاش جاری ہے۔

رپورٹس کے مطابق زخميوں ميں سے دو کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ 

فائرنگ کا واقعہ جمعے اور ہفتے کی درميانی شب مقامی وقت کے مطابق رات ڈيڑھ بجے پيش آيا۔

حکام نے احتياط برتنے کی ہدايات جاری کرتے ہوئے وفاقی تفتيشی بيورو (ايف بی آئی) سے مدد کے ليے رابطہ کر ليا ہے۔

خیال رہے کہ فوری طور پر اس حملے کے محرکات واضح نہیں ہوسکے ہیں۔
 
https://taghribnews.com/vdciuyawut1auy2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ