تاریخ شائع کریں2021 13 June گھنٹہ 20:43
خبر کا کوڈ : 507699

چین:فوڈ مارکیٹ میں گیس پائپ لائن دھماکے سے 12 افراد ہلاک

چین کے رہائشی علاقے میں گیس پائپ لائن دھماکے سے 12 افراد ہلاک، 138 زخمی ہوگئے۔ دھماکے کی شدت اس قدر زیادہ تھی کہ اس سے فوڈ مارکیٹ کی عمارت بھی تباہ ہوگئی۔
چین:فوڈ مارکیٹ میں گیس پائپ لائن دھماکے سے 12 افراد ہلاک
چین، شیان سٹی کی فوڈ مارکیٹ میں ہونے والے دھماکے میں درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوگئ‏ے۔

چین کے رہائشی علاقے میں گیس پائپ لائن دھماکے سے 12 افراد ہلاک، 138 زخمی ہوگئے۔ دھماکے کی شدت اس قدر زیادہ تھی کہ اس سے فوڈ مارکیٹ کی عمارت بھی تباہ ہوگئی۔

سرکاری ذرائع کے مطابق چین کے شہر شیان میں گیس پائپ لائن دھماکے کے بعد 150 افراد کو متاثرہ علاقے سے نکالا گیا جس میں سے 37 افراد شدید زخمی ہیں۔

ذرائع کے مطابق دھماکہ اس وقت ہوا جب لوگ خریداری کیلئے مارکیٹ میں موجود تھے۔

فوڈ مارکیٹ میں ریسکیو کی کوششیں جاری ہیں، دھماکے کی وجوہات  جاننے کیلئے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
 
http://www.taghribnews.com/vdcf1edt1w6dxva.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس