تاریخ شائع کریں2021 13 June گھنٹہ 15:14
خبر کا کوڈ : 507655

استقامتی فورسز قبلہ اول کی بے حرمتی پر خاموش نہیں رہے گی

القسام بریگیڈ کے ترجمان نے بیت المقدس کے فلسطینی نمازیوں اور مرابطین کی قبلہ اول کے دفاع کے لیے دی جانے والی قربانیوں پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔
استقامتی فورسز قبلہ اول کی بے حرمتی پر خاموش نہیں رہے گی
فلسطینی جیالوں نے خبردار کیا ہے کہ قبلہ اول کی بے حرمتی ہماری ریڈ لائن ہے، عبور کئے جانے پر استقامتی فورسز خاموش نہیں رہیں گی۔

فلسطین اسلامی استقامتی تحریک حماس کے فوجی ونگ "عزالدین قسام بریگیڈ" اور دوسری استقامتی تنظیموں نے مسجد اقصیٰ کے خلاف خود ساختہ اسرائیلی ریاست کی جاری سازشوں اور صیہونی بلوائیوں کے منظم اشتعال انگیز دھاووں کی شدید مذمت کرتے ہوئے دشمن کو اس کے نتائج کی بابت سخت انتباہ دیا ہے۔

القسام بریگیڈ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی مزاحمتی قوتیں بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ کے خلاف ہونے والی اسرائیلی  سازشوں اور غیرقانونی صہیونی آباد کاروں اور ان کے انتہا پسند رہنماؤں کے قبلہ اول پر اشتعال انگیز دھاووں کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ  اس طرح کے کسی بھی اقدام کے نتائج کا ذمے دار صیہونی دشمن ہوگا۔ بیان میں خبردار کیا گیا ہے کہ مسجد اقصیٰ کے خلاف صیہونی بلوائیوں کے دھاووں اور قبلہ اول میں داخل ہو کر مقدس مقام کی بے حرمتی ریڈ لائن عبور کرنے کی مجرمانہ کوشش ہے جس پر فلسطینی عوام اور مزاحمتی قوتیں خاموش نہیں رہ سکتیں۔

القسام بریگیڈ کے ترجمان نے بیت المقدس کے فلسطینی نمازیوں اور مرابطین کی قبلہ اول کے دفاع کے لیے دی جانے والی قربانیوں پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

 دوسری جانب اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقوں میں گھر گھر تلاشی کی مہم کے دوران 6 فلسطینی شہریوں کو حراست میں لے لیا۔ یہ گرفتاریاں غرب اردن کے شمالی شہر جنین میں 2 روز قبل اسرائیلی فوج کے حملے میں 3 فلسطینی شہریوں کی شہادت کے بعد عمل میں لائی گئیں۔
 
https://taghribnews.com/vdchmqnmm23nv-d.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ