تاریخ شائع کریں2021 13 June گھنٹہ 15:11
خبر کا کوڈ : 507652

لندن:انتہا پسند تنظیم سے وابستہ افراد کا پاکستانی سفارتخانے پر دھاوا

پاکستانی ہائی کمیشن نے کمیشن کی عمارت پر دھاوا بولنے والوں کے خلاف لندن پولیس اور فارن کامن ویلتھ ڈیولپمنٹ سے سخت کارروائی کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

پاکستانی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایک انتہا پسند تنظیم سے وابستہ افراد نے پاکستانی سفارتخانے پر دھاوا بول کر وہاں موجود افراد کے ساتھ مارپیٹ کی۔

رپورٹ میں کسی تنظیم کا نام لئے بغیر بتایا گیا ہے کہ لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کے باہر ایک انتہا پسند تنظیم کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔ احتجاج کے دوران مظاہرین نے ہائی کمیشن آنے والوں کو ہراساں بھی کیا جبکہ مظاہرین نے سیکورٹی گارڈز کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔

مظاہرین نے ہائی کمیشن کی عمارت کو جلانے کی بھی دھمکیاں دیں۔ پاکستانی ہائی کمیشن کا کہنا ہے کہ معاملے سے لندن پولیس اور فارن کامن ویلتھ ڈیولپمنٹ کو آگاہ کر دیا ہے اور سخت کارروائی کا بھی مطالبہ کیا ہے۔
 
https://taghribnews.com/vdcenf8nwjh87pi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ