QR codeQR code

جی سیون کے اجلاس کے موقع پر اسرائیل کے خلاف مظاہرہ

13 Jun 2021 گھنٹہ 15:06

جی سیون کے سربراہی اجلاس کے مقام پر ہونے والے اس مظاہرے کے شرکا نے ہاتھوں میں فلسطین کے پرچم اور پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے، جن پر غزہ کے محاصرے کے خاتمے اور فلسطین کی آزادی کی حمایت میں نعرے درج تھے۔

جی سیون کے رکن ممالک اسرائیل کی نسل پرست اور بچوں کی قاتل حکومت کی حمایت بند کردیں۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں فلسطین کی حمایت میں ایک بڑا مظاہرہ ہوا۔

اطلاعات کے مطابق جی سیون کے سربراہی اجلاس کے موقع پر برطانوی شہریوں نے ملت فلسطین کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اظہار کیا۔

جی سیون کے سربراہی اجلاس کے مقام پر ہونے والے اس مظاہرے کے شرکا نے ہاتھوں میں فلسطین کے پرچم اور پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے، جن پر غزہ کے محاصرے کے خاتمے اور فلسطین کی آزادی کی حمایت میں نعرے درج تھے۔

برطانوی شہریوں نے اس موقع پر اسرائیل مردہ باد کے بھی نعرے لگائے اور جی سیون کے رکن ملکوں کے سربراہوں سے مطالبہ کیا کہ نسل پرست اور بچوں کی قاتل صیہونی حکومت کی حمایت کرنا بند کردیں۔
 
خبر کا کوڈ: 507648

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/507648/جی-سیون-کے-اجلاس-موقع-پر-اسرائیل-خلاف-مظاہرہ

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com