تاریخ شائع کریں2021 13 June گھنٹہ 15:05
خبر کا کوڈ : 507646

ایرانی صدارتی امیدواروں کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی وی مباحثہ

سنیچر کو انجام پانے والے صدارتی امیدواروں کے تیسرے براہ راست ٹی وی مباحثے میں امیدواروں نے عوام کے مسائل اور ان کے حل کے بارے میں اپنے نظریات اور منصوبوں کی تفصیلات بیان کیں ۔
ایرانی صدارتی امیدواروں کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی وی مباحثہ
ایران میں سنیچر کو صدارتی امیدواروں کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی وی مباحثہ انجام پایا جو آئی آر آئی بی کے چینل ون اور نیوز چینل سمیت مختلف ریڈیو اور ٹی وی چینلوں نے براہ راست نشر کیا گیا ۔

سنیچر کو انجام پانے والے صدارتی امیدواروں کے تیسرے براہ راست ٹی وی مباحثے میں امیدواروں نے عوام کے مسائل اور ان کے حل کے بارے میں اپنے نظریات اور منصوبوں کی تفصیلات بیان کیں ۔

صدارتی امیدواروں نے حسب سابق ٹی وی مباحثہ شروع ہونے سے پہلے مباحثے کا اہتمام جس ہال میں کیا گیا، اس کے باہر موجود صحافیوں کے سوالوں کے جواب دیئے اور اپنے نظریات بیان کئے ۔

محسن رضائی نے مباحثے میں شرکت سے پہلے ، اپنی حکومت میں خواتین کے لئے مختلف شعبوں میں سرگرمی کی گنجائش بڑھانے کا اعلان کیا۔ انھوں نے کہا کہ ملک کی آبادی میں خواتین کا تناسب پچاس فیصد ہے لیکن اقتصاد و معیشت سمیت مختلف شعبوں میں ان کا تناسب صرف تیرہ فیصد ہے۔
ایک اور صدارتی امیدوار علی رضا زاکانی نے مباحثے میں شرکت سے پہلے کہا کہ وہ عوام کے مسائل و مشکلات جاننے کے لئے ان کے درمیان جائیں گیے اور ان کی باتیں سنیں گے ۔

سید ابراہیم رئیسی نے بھی صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ عوام کے درمیان جاکے ان کے مسائل اور شکایات سننے کی ضرورت ہے۔

محسن مہر علی زادہ نے کہا کہ عوام کے مسائل و مشکلات کا صحیح علم اس وقت ہوسکتا ہے جب حکومت عوام کی بات سنے اور اس بات کے امکانات فراہم کرے کہ عوام کسی رکاوٹ کے بغیر اپنی بات حکام تک پہنچا سکیں۔

ایک اور صدارتی امیدوار سید امیر حسین قاضی زادہ ہاشمی نے کہا کہ عوام کی فکر صرف اس کو ہوسکتی ہے جو ان کے درمیان رہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ سیرت علوی ہے جو اسلامی جمہوری نظام کے حکام کے لئے ضروری ہے۔

صدارتی امیدوار عبدالناصر ہمتی نے کہا کہ یہ غلط ہے کہ صدر مملکت، شیشے کے کمرے میں بیٹھے اور اپنے اطرافیوں اور سرکاری رپورٹوں کے ذریعے عوام کے حالات سے واقفیت حاصل کرے ۔ 

صدارتی امیدوار سعید جلیلی نے کہا کہ عوام کے مسائل و مشکلات کو سرکاری رپورٹوں کے ذریعے یا ایک بار ان کے اجتماع میں جاکے نہیں سمجھا جا سکتا۔ انھوں نے کہا کہ خاص طور پر صدر مملکت کے لئے ضروری ہے کہ وہ تسلسل کے ساتھ عوام کے درمیان جائے ان کی باتیں سنے اور ان کے مسائل و مشکلات کو سمجھے ۔

صدارتی امیدواروں نے اپنے تیسرے اور آخری ٹی مباحثے میں بھی عوام کے مسائل و مشکلات اور ان کے حل کے موضوع پر گفتگو اور بحث و مباحثہ کیا ۔
 
https://taghribnews.com/vdchkqnm-23nv-d.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ