تاریخ شائع کریں2021 11 June گھنٹہ 16:59
خبر کا کوڈ : 507407

ناکارہ پائے جانے والے اسرائیلی بم کے اچانک پھٹنےسے بچہ شہید

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز قابض ریاست اسرائیل کے غزہ پر بمباری کے چندروز بعد زیتون کالونی میں ناکارہ پائے جانے والے اسرائیلی بم کے اچانک پھٹنےسے شدید زخمی ہونے والے 9 سالہ عبیدہ الدحدوح  زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے کل جمعرات کو اسپتال میں دم توڑ گیا۔
ناکارہ پائے جانے والے اسرائیلی بم کے اچانک پھٹنےسے بچہ شہید
غزہ کے شہریوں  کے ہجوم میں ننھے شہید کا جسد خاکی مسجد مصعب بن عمیر کے صحن میں لایا گیا جہاں اس کی نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد اسے سپرد خاک کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز قابض ریاست اسرائیل کے غزہ پر بمباری کے چندروز بعد زیتون کالونی میں ناکارہ پائے جانے والے اسرائیلی بم کے اچانک پھٹنےسے شدید زخمی ہونے والے 9 سالہ عبیدہ الدحدوح  زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے کل جمعرات کو اسپتال میں دم توڑ گیا۔

مزید تفصیلات کے مطابق غزہ کے شہریوں  کے ہجوم میں  ننھے شہید کا جسد خاکی مسجد مصعب بن عمیر کے صحن میں لایا گیا جہاں اس کی نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد اسے سپرد خاک کردیا گیا۔

خیال رہے کہ گذشتہ ماہ مئی کے وسط میں قابض صہیونی ریاست کی جانب سے اسرائیلی  فوج نے غزہ کی پٹی پر گیارہ روزشدید بمباری کی جس کے نتیجے میں 261 فلسطینی شہید اور 2ہزار کے قریب زخمی ہوگئے تھے۔
https://taghribnews.com/vdccxmqpm2bqx08.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ