تاریخ شائع کریں2021 11 June گھنٹہ 16:57
خبر کا کوڈ : 507405

حماس کا شام میں اسرائیلی بمباری کی مذمت

مقبوضہ فلسطین میں اسرائیل کے خلاف بر سر پیکار اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے شام میں اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری کی شدید مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے اسے لگام دینےکا مطالبہ کیا ہے۔
حماس کا شام میں اسرائیلی بمباری کی مذمت
حماس کی جانب سے  اسرائیلی طیاروں کا دمشق کےمتعدد مقامات کو نشانہ بنائے جانے پرعالمی برادری سے اسرائیل کو لگام دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

شامی سرکاری خبر رساں ادارہ ’سانا‘ کے مطابق مقبوضہ فلسطین میں اسرائیل کے خلاف بر سر پیکار اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے شام میں اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری کی شدید مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے اسے لگام دینےکا مطالبہ کیا ہے۔

 حماس کا کہنا ہے کہ شام کے علاقوں پر اسرائیلی فوج کی بار بار کی جانے والی فوجی کارروائیاں کھلی جارحیت ہے اور حماس اس جارحیت میں شامی قوم کے ساتھ کھڑی ہے۔شام میں اسرائیل کی یہ کارروائی لبنان کی فضائی حدود کو استعمال کرنے کے بعد کی گئی ہےجس میں دمشق کے قریب الضمیر کے مقام پر واقع فضائی دفاع بریگیڈ، حمص کے مغربی علاقوں، حماۃ ، اللاذقیہ اور کئی دوسرے مقامات کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ شام میں انسانی حقوق آبزر ویٹری کے مطابق منگل اور بدھ کی درمیانی شب اسرائیلی طیاروں نے دارالحکومت دمشق اوراس کے اطراف میں ایک ماہ کے توقف کےبعد کئی مقامات کو نشانہ بناتے ہوئے فضائی بم باری کی ہے اوردمشق کے بین الاقوامی ہوائی اڈےکے قریب زوردار دھماکوں کی آوازیں بھی سنی گئی ہیں جبکہ اسرائیل کی جانب سے اس حملے کے بارے میں کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا تاہم اسرائیلی طیارے شام پر متعدد حملے کر چکے ہیں جس کے لیے وہ لبنان کا فضائی راستہ استعمال کرتے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcaw0nmm49nwy1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ