تاریخ شائع کریں2021 11 June گھنٹہ 14:35
خبر کا کوڈ : 507385

غاصبانہ قبضے کے مکمل خاتمے تک ہماری استقامت جاری رہے گی

صیہونی حکومت کو محاصرے کے خاتمے سے مربوط سمجھوتے پر عمل درآمد اور غزہ کی تعمیرنو کے عمل میں تیزی لانے کے لئے ہم گزرگاہوں کے کھولے جانے کا زيادہ انتظار نہیں کریں گے۔
غاصبانہ قبضے کے مکمل خاتمے تک ہماری استقامت جاری رہے گی
حماس کے ایک لیڈر نے کہا ہے کہ اگر دنیا جنگ بندی کی خواہاں ہے تو پھر مقبوضہ بیت المقدس کے محلوں سے فلسطینیوں کے جبری انخلا کو روکنے کے لئے صیہونیوں پر دباؤ ڈالنا ہوگا۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حماس کے رہنما " خلیل الحیہ" نے کہا ہے کہ اگر پرچم ریلی کا منصوبہ ترک نہیں کیا گیا تو پھر جنگ بندی کی توقع نہیں رکھنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ صیہونی حکومت کو محاصرے کے خاتمے سے مربوط سمجھوتے پر عمل درآمد اور غزہ کی تعمیرنو کے عمل میں تیزی لانے کے لئے ہم گزرگاہوں کے کھولے جانے کا زيادہ انتظار نہیں کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ صیہونیوں کے ساتھ جنگ کے لئے زمان و مکان کا تعین استقامتی محاذ کے اختیار ہے۔

حماس کے رہنما نے کہا کہ یہ ہرگز نہیں ہوسکتا کہ ہم غرب اردن کے مقبوضہ علاقوں میں اپنی قوم پر ظلم ہوتا دیکھیں اور کچھ نہ کریں۔

خلیل الحیہ نے آخر میں کہا کہ قدس شہر میں مسجد الاقصی میں اجتماع کی دعوت پر لبیک کہتے ہیں جو ایک قومی فریضہ ہے اور غاصبانہ قبضے کے مکمل خاتمے تک ہماری استقامت جاری رہے گی۔
 
https://taghribnews.com/vdch6qnmm23nvxd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ