تاریخ شائع کریں2021 11 June گھنٹہ 14:26
خبر کا کوڈ : 507378

متحدہ عرب امارات کا عرب کاز سے غداری کا سلسلہ جاری

ہم ابوظہبی میں آپ کو خوش آمدید کہتے ہیں، ہمیں امید  ہے کہ آپ کو  اور آپ کی ٹیم کو متحدہ عرب امارات میں وہی سکون نصیب ہوگا  جیسا آپ اپنے  گھر میں محسوس کرتے ہیں۔
متحدہ عرب امارات کا عرب کاز سے غداری کا سلسلہ جاری
متحدہ عرب امارات کے وزیرخارجہ نے فلسطینی اور عرب کاز سے غداری کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے،عالم اسلام کے سب سے بڑے دشمن اسرائیل کے خلاف مزاحمت کرنے والی تنظیم حماس اور حزب اللہ کو ایک بار پھر دہشت گرد قرار دیا ہے۔

المیادین ٹی وی چینل کے مطابق  متحدہ عرب امارا ت کے وزیر خارجہ عبداللہ بن زائد  نے ابوظہبی میں  امریکن جیوش کمیٹی  کے دفتر  کے افتتاح کے موقع پر ، مذکورہ کمیٹی کی ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے خطے کے دیگر ملکوں سے اپیل کی وہ بھی اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی بحالی حصہ بن جائیں۔

عبداللہ  بن زائد نے امریکی جیوش کمیٹی کے سرغنہ جیسن ایزیکسن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہم ابوظہبی میں آپ کو خوش آمدید کہتے ہیں، ہمیں امید  ہے کہ آپ کو  اور آپ کی ٹیم کو متحدہ عرب امارات میں وہی سکون نصیب ہوگا  جیسا آپ اپنے  گھر میں محسوس کرتے ہیں۔

انہوں نے اس بات پر انتہائی افسوس کا اظہار کیا ہے کہ دنیا کے بہت سے ممالک بقول ان کے حماس، حزب ا للہ اور اخوان المسلمین جیسے گروہوں کے بارے میں کھل بات نہیں کر تے۔

متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ نے بزعم خویش امید ظاہر کی دیگر ممالک بھی  امارات اسرائیل تعلقات کوآئیڈل بنا کرمستقبل کی تصویر دوبارہ بنائیں گے۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات نے گزشتہ سال ستمبر میں ٹرمپ انتظامیہ کی کاسہ لیسی کرتے ہوئے، عالم اسلام کے سب سے بڑے دشمن، اسرائیل کے ساتھ  سفارتی تعلقات کے قیام اور اس کے بعد تل ابیب ابوظہبی تعاون کے فروغ کے متعدد معاہدوں پر دستخط کیے تھے۔
 
https://taghribnews.com/vdcjaaeiouqeytz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ