تاریخ شائع کریں2021 10 June گھنٹہ 18:24
خبر کا کوڈ : 507326

پاکستانی وزیراعظم اور افغان صدر کے درمیان مجوزہ ٹیلی فونک گفتگو منسوخ

حکومت پاکستان نے اشرف غنی سے ٹیلی فونی رابطہ نہ کرنے کا فیصلہ اس وقت کیا جب اس افغان عہدیدارنے تین ہفتے پہلے اور پاکستانی فوج کے کمانڈر جنرل قمر جاوید باجوہ کے دورہ کابل کے چند روز بعد کہا تھا کہ اسلام آباد طالبان کی حمایت کرتا ہے تاکہ افغانستان میں امن و امان قائم نہ ہو۔
پاکستانی وزیراعظم اور افغان صدر کے درمیان مجوزہ ٹیلی فونک گفتگو منسوخ
پاکستان اور افغانستان کے درمیان پیدا ہونے والی کشیدگی کے باعث پاکستانی وزیراعظم عمران خان اور افغان صدر اشرف غنی کے درمیان مجوزہ ٹیلی فونک گفتگو منسوخ ہوگئی ہے۔

موصولہ خبروں کے مطابق کابل اور اسلام آباد کے درمیان کشیدگی بڑھنے کے بعد پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے افغان صدر اشرف غنی سے ٹیلی فون پر گفتگو کرنے سے اجتناب کیا ہے۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ گزشتہ ہفتے پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے افغانستان کی قومی سلامتی کے مشیر کے بیانات پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ حمداللہ محب کے بیانات، افغان امن عمل کی کوششوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔

حکومت پاکستان نے اشرف غنی سے ٹیلی فونی رابطہ نہ کرنے کا فیصلہ اس وقت کیا جب اس افغان عہدیدارنے تین ہفتے پہلے اور پاکستانی فوج کے کمانڈر جنرل قمر جاوید باجوہ کے دورہ کابل کے چند روز بعد کہا تھا کہ اسلام آباد طالبان کی حمایت کرتا ہے تاکہ افغانستان میں امن و امان قائم نہ ہو۔
 
https://taghribnews.com/vdccimqpe2bqx18.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ