تاریخ شائع کریں2021 8 June گھنٹہ 22:00
خبر کا کوڈ : 507102

فلسطینی مزاحمت کاروں کی دفاعی صلاحیت حیران کن ہے

 روسی نائب وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اسرائیل کا خیال تھا کہ وہ شدید بمباری سے غزہ میں حماس کی عسکری صلاحیت کو تباہ کردے گا، مگر اسرائیل اپنے اس مشن میں کامیاب نہیں ہوا ہے۔
فلسطینی مزاحمت کاروں کی دفاعی صلاحیت حیران کن ہے
 میخائل بوگدانوف نے کہا کہ یہ کہنا غلط نہ ہو گا کہ فلسطینی مزاحمت کاروں کی دفاعی صلاحیت حیران کن ہے، جنہوں نے راکٹوں سے اسرائیل کے نئے علاقوں کو نشانہ بنا کر اپنی دفاعی کار کردگی کا ثبوت پیش کیا۔

قطر کے نشریاتی ادارے الجزیرہ کو انٹر ویو  دیتے ہوئے گذشتہ روز روس کے نائب وزیر خارجہ اور صدر ولادےمیر پیوٹن کے مشرقِ وسطیٰ اور شمالی افریقا کے خطے کے لیے خصوصی ایلچی میخائل بوگدانوف نے غزہ میں حماس اور اسرائیل کے مابین شدید لڑائی کے حوالے سے  بیان میں کہا ہے کہ صہیونی فوج محصور علاقے غزہ میں بم باری کے دوران تحریک  حماس کی عسکری صلاحیت کو زیادہ نقصان نہیں پہنچاسکی اور یہ کہنا غلط نہ ہو گا کہ فلسطینی مزاحمت کاروں کی دفاعی صلاحیت حیران کن ہے، جنہوں نے راکٹوں سے اسرائیل کے نئے علاقوں کو نشانہ بنا کر اپنی دفاعی کار کردگی کا ثبوت پیش کیا۔

 روسی نائب وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اسرائیل کا خیال تھا کہ وہ شدید بمباری سے غزہ میں حماس کی عسکری صلاحیت کو تباہ کردے گا، مگر اسرائیل اپنے اس مشن میں کامیاب نہیں ہوا ہے۔

خیال رہے کہ چند روز قبل میخائل بوگدانوف  نے بین الاقوامی اقتصادی فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ فلسطینی تنظیموں حماس اور تحریک الفتح کی قیادت مسئلہ فلسطین کے کچھ اہم پہلوؤں پر بات چیت کے لیے عن قریب ماسکو کا دورہ کرے گی۔
https://taghribnews.com/vdce7f8nwjh87zi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ