تاریخ شائع کریں2021 8 June گھنٹہ 21:32
خبر کا کوڈ : 507097

اسرائیل میں اقتدار کی جنگ تیز

صیہونی ذرائع کے مطابق، یش عتید پارٹی کے سربراہ یائیرلپید اور یامینا پارٹی کے سربراہ نفتالی بینٹ نے، چھے دیگر پارٹیوں کے ساتھ مل کر ، نیتن یاہو کو آئندہ انتخابات میں حصہ لینے سے روکنے کا بل تیار کرلیا۔
اسرائیل میں اقتدار کی جنگ تیز
اسرائیل میں اقتدار کی جنگ تیز ہوگئی ہے اور بنیامین نیتن یاہو، اقتدار میں باقی رہنے کے لیے اور مخالفین انہیں بے دخل کرنے کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہے ہیں۔

صیہونی ذرائع کے مطابق، یش عتید پارٹی کے سربراہ یائیرلپید اور یامینا پارٹی کے سربراہ نفتالی بینٹ نے، چھے دیگر پارٹیوں کے ساتھ مل کر ، نیتن یاہو کو آئندہ انتخابات میں حصہ لینے سے روکنے کا بل تیار کرلیا۔

نئی مخلوط کابینہ کے درمیان ہونے والے اتفاق رائے کے تحت، یہ بل صیہونی حکومت کی پارلیمنٹ میں عنقریب پیش کردیا جائے گا۔ اس بل کے تحت ، کم سے کم چار سال تک وزیراعظم رہنے والے شخص کو آئندہ پارلیمانی انتخابات میں حصہ لینے کا حق نہیں ہوگا۔

کہا جارہا ہے کہ پارلیمنٹ سے منظوری کی صورت میں اس قانون کا اطلاق صرف بنیامین نیتن یاہو پر ہوگا کیونکہ وہ بارہ سال سے صیہونی حکومت کے وزیراعظم ہیں۔
https://taghribnews.com/vdchwqnmq23nvvd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ