QR codeQR code

امام خمینی رح کی بتیسویں برسی کے موقع پر ایک تاریخی کانفرنس کا انعقاد

7 Jun 2021 گھنٹہ 20:18

ممبئی/شیعہ علماء بورڈ مہاراشٹرا کی جانب سے اور ایس این این چینل کے تعاون سے امام خمینی رح کی بتیسویں برسی کے موقع پر ایک تاریخی کانفرنس زوم کے ذریعہ منعقد ہوئی جس میں دنیا کے مختلف ممالک سے عالمی شہرت یافتہ جید علماء نے شرکت کی۔


شیعہ علماء بورڈ مہاراشٹرا کی جانب سے اور ایس این این چینل کے تعاون سے امام خمینی رح کی بتیسویں برسی کے موقع پر ایک تاریخی کانفرنس زوم کے ذریعہ منعقد ہوئی جس میں دنیا کے مختلف ممالک سے عالمی شہرت یافتہ جید علماء نے شرکت کی۔

ممبئی/شیعہ علماء بورڈ مہاراشٹرا کی جانب سے اور ایس این این چینل کے تعاون سے امام خمینی رح کی بتیسویں برسی کے موقع پر ایک تاریخی کانفرنس زوم کے ذریعہ منعقد ہوئی جس میں دنیا کے مختلف ممالک سے عالمی شہرت یافتہ جید علماء نے شرکت کی۔

ایس این این چینل کے چیف ایڈیٹر مولانا علی عباس وفا نے اپنی موثر نظامت سے اس پروگرام کا آغاز کیا۔

شیعہ علماء بورڈ کے سربراہ مولانا محمد اسلم رضوی نےسب سے پہلے میزبان کی حیثیت سے تمام علماء خطبا اور دانشوروں کا شکریہ ادا کرکے فرمایا کہ امام خمینی رح بیسویں صدی کی تاریخ ساز شخصیت تھے۔

معتبر خطیب مولانا غلام رسول کشمیری نوری نے شہید باقر الصدر کے اس قول کو پیش کیا جس میں انہوں نے فرمایا تھا کہ امام خمینی کو اسلام سے الگ نہیں کرسکتے اور اسلام کو امام خمینی سے۔

مولانا محمد عباس الہ آبادی نے کہا کہ ایران کی قوم اس لیے کامیاب ہویی کہ اس نے ایک عظیم الشان عالم کی قیادت کو قبول کیا۔

مولانا محبوب مہدی امریکہ شگاگو نے کہا کہ میرے والد مرحوم امام خمینی رح کے شاگردوں میں تھے انہوں نے خود مجھ سے فرمایا تھا کہ امام خمینی کی کامیابی کا راز ان کا خلوص تھا۔

مولانا کلب عباس الہ آباد نے کہا کہ کربلا کے پیغام حریت و آزادی کو امام خمینی نے ایران میں پہنچا کر زبردست کامیابی حاصل کی۔

مولانا علی حیدر فرشتہ حیدر آباد نے کہا کہ لوگوں نے دین کو مسجدوں تک محدود کردیا تھا امام خمینی رح نے عملی طور پر یہ ثابت کیا کہ دین زندگی کے ہر شعبہ میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔

مولانا عباس ایلیا امریکہ نے کہا کہ اسلام سیاست سے الگ نہیں ہے اگر مخلص انسان سیاست مدار ہوں تو یہ سیاست کی گندگیوں کو صاف کردیتے ہیں۔

مولانا نور الحسن امبیڈ کر نگر نے کہا کہ امام خمینی رح ہم سب کے لیے آئیڈیل تھے۔

مولانا سید شمشاد حسین ناروے نے کہا کہ امام خمینی رح کی پرکشش شخصیت تھی کہ پاکستان کے مشہور اہل سنت عالم کو امام خمینی کی تعریف کرنی پڑی اور انہیں یہ کہنا پڑا کہ امام خمینی شیعوں کے عظیم عالم تھے۔

مولانا ظفر الحسن دلی نے کہا کہ قوم کی رہبری اور قیادت اگر کسی نے کی ہے تو اسے امام خمینی کہتے ہیں ہمارا سلام ہو اس مرد مجاہد پر۔

مولانا امام حیدر زیدی ٹورنٹو کناڈا نے کہا کہ امام خمینی نے فرانس میں رہکر آواز انقلاب بلند کی اور ایران کے تمام علماء مراجع نے ان کی حمایت کی۔

آقایے محسن آشوری ڈائریکٹر  ایران کلچر ہاوس ممبی نے کہا کہ امام خمینی رح نے اپنی تحریک کا آغاز خدا کے نام سے کیا تھا آپ صرف مسلمانوں کے رہبر نہیں تھے بلکہ دنیا کے تمام دبے کچلے لوگ آپ کو اپنا رہبر مانتے تھے۔

مولانا سید احتشام عباس قم ایران نے کہا کہ انقلاب کے بیس سال پہلے امام خمینی رح سے سوال کیا گیا کہ آپ کے چاہنے والے کہاں ہیں تو آپ نے کہا کہ ابھی گہوارے میں سو رہے ہیں۔

مولانا کلب جواد لکھنو نے کہا کہ امام خمینی رح اس عظیم ہستی کا نام ہے جس نے جہاد کی تمام قسموں کو بہترین طریقے سے انجام دیا جیسے جہاد باالنفس جہاد بالقلم جہاد بالسان وغیرہ مسجدوں میں جوانوں کی کثرت انقلاب اسلامی کی وجہ سے ہے۔

شیعہ علماء بورڈ کے صدر مولانا سید ظہیر عباس رضوی نے کہا کہ ہمارا سلام ہو ان لوگوں پر جنہوں نے امام خمینی رح کی قیادت کو قبول کیا اور انقلاب اسلامی کی کامیابی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا آپ کو کامیابی اس لیے ملی کہ آپ کا انقلاب اس آتش فشاں کے مانند تھا جو ارد گرد کے ماحول کو متاثر کردیتا ہے۔

ایران کونسلٹ جنرل آقای ابوالفضل نے انگریزی میں اپنے خیال کا اظہار کرتے ہویے فرمایا کہ امام خمینی رح کی جانگداز رحلت کے بعد امام خامنہ ای نے ان کے مشن کو بحسن و خوبی آگے بڑھایا ہے۔ یہ عظیم عبد خدا ہے۔

آخر میں مہاراشٹر شیعہ علماء بورڈ کے سربراہ مولانا محمد اسلم رضوی نے اس کامیاب کانفرنس پر تمام شرکاء و ناظرین کا شکریہ ادا کیا اور ایس این این چینل کے چیف ایڈیٹر علی عباس وفا اور ان کی پوری ٹیم کا بھی شکریہ ادا کیا۔


خبر کا کوڈ: 506982

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/506982/امام-خمینی-رح-کی-بتیسویں-برسی-کے-موقع-پر-ایک-تاریخی-کانفرنس-کا-انعقاد

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com