تاریخ شائع کریں2021 7 June گھنٹہ 16:31
خبر کا کوڈ : 506955

صیہونی، فلسطینی آتشیں پتنگوں اور غباروں سے تنگ

فلسطینی زمینوں پر قبضہ کر کے وہاں رہ رہے بعض صیہونی، آتشیں پتنگوں اور غباروں سے تنگ آ کر علاقے سے کوچ کر جانے پر مجبور ہو گئے ہیں۔اس سے قبل مغربی بیت المقدس میں بھی گزشتہ جمعے کو وسیع پیمانے پر آگ بھڑک اٹھی تھی۔
صیہونی، فلسطینی آتشیں پتنگوں اور غباروں سے تنگ
فلسطین سے موصولہ خبریں بتاتی ہیں کہ غزہ کے قرب و جوار میں بسی ناجائز صیہونی بستیوں میں وسیع پیمانے پر آتشزدگی کے واقعات پیش آئے ہیں۔

فلسطین الیوم کی رپورٹ کے مطابق غزہ کے قریب بسیں ناجائز صیہونی بستوں میں یہ آگ فلسطینی باشندوں کی آتشیں پتنگوں اور غباروں سے لگی ہے۔

اطلاعات ہیں کہ غزہ کے قریب فلسطینی زمینوں پر قبضہ کر کے وہاں رہ رہے بعض صیہونی، آتشیں پتنگوں اور غباروں سے تنگ آ کر علاقے سے کوچ کر جانے پر مجبور ہو گئے ہیں۔اس سے قبل مغربی بیت المقدس میں بھی گزشتہ جمعے کو وسیع پیمانے پر آگ بھڑک اٹھی تھی۔اطلاعات کے مطابق آتشزدگی کا یہ واقعہ صیہونی بستی تسور ہداسات کے قریب پیش آیا۔

قابل ذکر ہے کہ سر سے پیر تک مسلح صیہونی دہشتگردوں کی مسلسل جارحیت اور مجرمانہ اقدامات کا مقابلہ کرنے اور انہیں لگام دینے کے مقصد سے فلسطینی نوجوان ہر ممکن شکل میں جوابی کارروائیاں کرتے ہیں جن میں سنگ بارانی کے علاوہ غلیل، دستی بم اور آتشیں غباروں اور پتنگوں کا استعمال بھی شامل ہے۔

اب تک غزہ سے متصل صیہونی باشندوں کے بہت سے فارم ہاؤس اور زرعی زمینیں انہیں پتنگوں اور غباروں کا شکار ہو کر راکھ میں تبدیل ہو چکی ہیں۔
 
https://taghribnews.com/vdcjimeiiuqeyhz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ