تاریخ شائع کریں2021 29 May گھنٹہ 20:39
خبر کا کوڈ : 505906

شہید حجازی کے بیٹے کو انصار المستضعفین بین الاقوامی ایوارڈ پیش کیا گیا

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق سپاہ پاسسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر جنرل حسین سلامی نے جنرل سید محمد حجازی کی شہادت کے چالیسویں کے پروگرام میں انصارالمستضعفین بین الاقوامی ایوارڈ ان کے بیٹے سید علی حجازی کو دیا۔
شہید حجازی کے بیٹے کو انصار المستضعفین بین الاقوامی ایوارڈ پیش کیا گیا
انصار المستضعفین بین الاقوامی ایوارڈ جو مستضعفین اور کمزوروں کی مدد کرنے والوں کو دیا جاتا ہے، شہید حجازی کے بیٹے کو دیا گیا ہے۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق سپاہ پاسسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر جنرل حسین سلامی نے جنرل سید محمد حجازی کی شہادت کے چالیسویں کے پروگرام میں انصارالمستضعفین بین الاقوامی ایوارڈ ان کے بیٹے سید علی حجازی کو دیا۔

انصار المستضعفین بین الاقوامی ایوارڈ مستضعفین، کمزور اور دبے کچلے لوگوں کی حمایت و مدد کرنے والوں کو دیا جاتا ہے ۔انصار المستضعفین بین الاقوامی ایوارڈ اب تک نائیجیریا کے مسلمانوں کے مسیحا آیت اللہ ابراہیم زکزاکی ، بحرین کے مذہبی و سیاسی رہنما آیت اللہ عیسی قاسم اور شہید جنرل قاسم سلیمانی کو دیا جا چکا ہے جبکہ اس سال یہ بین الاقوامی ایوارڈ، شہید حجازی کی بے لوث خدمات کے نتیجے میں ان کے خاندان کو پیش کیا گیا ہے۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی قدس بریگیڈ کے ڈپٹی کمانڈر جنرل سید محمد حجازی نے، جو مقدس دفاع کے دوران کیمیاوی حملے کا شکار ہو گئے تھے، کچھ دنوں قبل جام شہادت نوش کیا۔
https://taghribnews.com/vdce7n8npjh87oi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ