تاریخ شائع کریں2021 27 May گھنٹہ 15:52
خبر کا کوڈ : 505640

فلسطینی شہریوں کو غیر ملکی قبضے سے آزادی کا حق حاصل ہے

منیر اکرم نے کہا کہ قابض اور مقبوضہ کے درمیان غلط مساوات اخلاقی اور قانونی طور پر ناقابل قبول ہے جس سے اسرائیل کو غزہ پر بمباری کرنے اور بلاامتیاز طاقت کے استعمال سے استثنیٰ کا احساس پیدا ہوا ہے
فلسطینی شہریوں کو غیر ملکی قبضے سے آزادی کا حق حاصل ہے
پاکستان نے کہا ہے کہ بین الاقوامی قانون کے مطابق قابض اسرائیل کو اپنے دفاع کا کوئی حق نہیں جبکہ فلسطینی شہریوں کو غیر ملکی قبضے سے آزادی کے لیے ہر ممکن جدوجہد کرنے کا حق حاصل ہے۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیراکرم نے سلامتی کونسل میں مسلح تنازعات میں شہریوں کو تحفظ دینے پر بحث کے لیے جمع کرائے گئے تحریری بیان میں کہا ہے کہ شہریوں کے تحفظ کا اہم مقصد سب سے پہلے مسلح تصادم کے پھیلاو کو روکنا ہے اور اس سلسلے میں فلسطین اور کشمیر سمیت تصادم کے ابھرنے کی بنیادی وجوہات کی نشاندہی اور طویل المدت تصادم کو روکا جائے اور پرامن حل کو فروغ دیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کا نہتے اور محصور فلسطینیوں اور فلسطین کے خلاف طاقت کا استعمال غیرقانونی ہے۔

منیر اکرم نے کہا کہ قابض اور مقبوضہ کے درمیان غلط مساوات اخلاقی اور قانونی طور پر ناقابل قبول ہے جس سے اسرائیل کو غزہ پر بمباری کرنے اور بلاامتیاز طاقت کے استعمال سے استثنیٰ کا احساس پیدا ہوا ہے جس کے باعث خواتین اور بچوں سمیت 200 سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں لہذا ایسے حملے شہریوں کے جانی نقصان اور جنیوا کنونشن سمیت بین الاقوامی قانونی کی سنگین خلاف ورزیوں کا ارتکاب ہیں اور ایسی خلاف ورزیوں پر کوئی رعایت نہیں ہونی چاہیے۔

پاکستانی مندوب نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کا شکار ہوا ہے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تقریباً 80 ہزار شہری اور سکیورٹی فورسز اپنی جانیں قربان کر چکے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ انسداد دہشت گردی پر سلامتی کونسل کی قراردادیں دیگر ریاستوں کے علاقوں پر طاقت کے استعمال کی اجازت نہیں دیتیں ۔
https://taghribnews.com/vdcjxieiyuqeymz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ