تاریخ شائع کریں2021 18 May گھنٹہ 15:41
خبر کا کوڈ : 504482

چین کا امریکہ سے اسرائیلی حملے رکوانے کا مطالبہ

اسرائیل کو تحمل سے کام لیتے ہوئے مسلمانوں کے خلاف تشدد دھمکیوں اور اشتعال انگیزی کا سلسلہ بند کرنا چاہئےکیونکہ متاثرہ فلسطینوں کو فوری امداد کی اشد ضرورت ہے۔
چین کا امریکہ سے اسرائیلی حملے رکوانے کا مطالبہ
چین نے امریکا سے اسرائیلی حملوں کو رکوانے کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کو فلسطن کے مسئلے کے حل کے لیےاب اپنا حصہ ڈالنا چاہئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤ لیجیان نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ اسرائیل اور فلسطین کے مابین 2014 کے بعد سے اب تک کا سب سے بڑا تنازع پیدا ہوا ہے جس کے حل کے لیے امریکا کو اپنی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے امن کی راہ ہموار کر نی چاہئے۔
ژاؤ لیجیان نے مزید کہا کہ اسرائیل کو تحمل سے کام لیتے ہوئے مسلمانوں کے خلاف تشدد دھمکیوں اور اشتعال انگیزی کا سلسلہ بند کرنا چاہئےکیونکہ متاثرہ فلسطینوں کو فوری امداد کی اشد ضرورت ہےاورانسانی ہمدردی کے تحت تمام ممالک مل کر فلسطینی عوام کے دکھوں کا مداوا کریں۔
وزارت خارجہ کے ترجمان نے فلسطین کے لیےکی گئی کاوشوں کا زکر کرتے ہوئےبتایا کہ چین  نے سلامتی کونسل میںدو بارمشاورت کی جس کا مسودہ تیار ہےاور وزیر خارجہ وانگ ای کی جانب سے 16مئی کو سلامتی کونسل میں فلسطین کے دو ریاستی حل کے لیے کھل کر اظہار خیال  بھی کیاگیا۔
https://taghribnews.com/vdcc40qpi2bqx08.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ