تاریخ شائع کریں2021 17 May گھنٹہ 22:05
خبر کا کوڈ : 504367

یورپی ملکوں اسرائیل مخالف مظاہرے جاری

غزہ پر صیہونی حکومت  کے حملوں میں شدت کے درمیان ہزاروں جرمن شہریوں نے حکومت کی جانب سے  فلسطینیوں کی حمایت میں مظاہروں پر عائد پابندی کو نظر انداز کرتے ہوئے دارالحکومت برلن کی سڑکوں پر مارچ کیا۔
یورپی ملکوں اسرائیل مخالف مظاہرے جاری
فرانس اور جرمنی سمیت بعض یورپی ملکوں کی جانب سے فلسطینیوں کی حمایت میں مظاہروں پر لگائی جانے والی پابندیوں کے باوجود، ان ملکوں میں اسرائیل مخالف مظاہرے جاری ہیں اور فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کے نعرے گونج رہے ہیں۔

غزہ پر صیہونی حکومت  کے حملوں میں شدت کے درمیان ہزاروں جرمن شہریوں نے حکومت کی جانب سے  فلسطینیوں کی حمایت میں مظاہروں پر عائد پابندی کو نظر انداز کرتے ہوئے دارالحکومت برلن کی سڑکوں پر مارچ کیا۔

مظاہرے کے شرکاء نے فلسطینیوں کے حق میں نعرے لگائے، اسرائیل کا پرچم جلایا اور تحریک انتفاضہ کی علامت کے طور پر پتھر پھینکتے ہوئے، مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کا اعلان کیا۔ 

رپورٹ کے مطابق  جرمن پولیس نے ظلم کے خلاف آواز اٹھانے والوں پر آنسوگیس کے گولے پھینکے، مرچوں کا اسپرے کیا اور کم سے کم ساٹھ افراد کو گرفتار کرلیا۔

ادھر فرانس میں بھی حکومت کی جانب سے اسرائیل مخالف مظاہروں پر سرکاری سطح پر پابندی کے اعلان کے باوجود پانچ ہزار کے قریب انصاف پسند لوگوں نے دارالحکومت پیرس کی سڑکوں پر مارچ کرکے فلسطینیوں سے یکجہتی کا اعلان کیا۔

حکومت فرانس نے ظالم صیہونیوں کے خلاف مظاہرہ کرنے کے جرم میں، تین سو ساٹھ افراد پر جرمانہ عائد کرنے، پیتالیس کو گرفتار کرنے اور چھے مظاہرین کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا اعلان کیا ہے۔

اسی طرح کے مظاہرے دیگر یورپی ملکوں میں بھی کئے گئے ہیں ۔
 
https://taghribnews.com/vdcepe8nfjh87xi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ