QR codeQR code

حکومت بلوچستان کا ' یوم یکجہتی فلسطین' منانے کا فیصلہ

16 May 2021 گھنٹہ 22:36

بلوچستان حکومت کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق کل صوبے بھر میں کل فلسطینیوں سے اظہاریکجہتی کا دن منایا جائے گا۔اعلامیے کے مطابق اظہاریکجہتی کے دن فلسطینیوں کی سیاسی اوراخلاقی حمایت کا بھرپور مظاہرہ کیاجائےگا۔


حکومت بلوچستان نے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے کل صوبے بھر میں' یوم یکجہتی فلسطین' منانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس حوالے سے بلوچستان حکومت کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق کل صوبے بھر میں کل فلسطینیوں سے اظہاریکجہتی کا دن منایا جائے گا۔اعلامیے کے مطابق اظہاریکجہتی کے دن فلسطینیوں کی سیاسی اوراخلاقی حمایت کا بھرپور مظاہرہ کیاجائےگا۔
 
دوسری جانب غزہ پراسرائیلی بمباری سے اب تک 10 ہزار سے زائد فلسطینی بے گھر اور کئی محلے اجڑگئے جبکہ سینکڑوںبچے بے یارو مددگار ہوگئے۔بے گھرفلسطینی کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پرمجبور ہیں جب کہ اکثرعلاقوں کی بجلی بند کردی گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 504218

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/504218/حکومت-بلوچستان-کا-یوم-یکجہتی-فلسطین-منانے-فیصلہ

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com