تاریخ شائع کریں2021 16 May گھنٹہ 22:07
خبر کا کوڈ : 504210

صیہونی حکومت فلسطینیوں کے خلاف انسانیت سوز جرائم کا ارتکاب کر رہی ہے

ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ سرزمین فلسطین میں، جدید ترین اور انتہائی مہلک ہتھیاروں کے ذریعے بچوں اور عورتوں سمیت بے گناہوں کا خون بہایا اور گھروں کو مکینوں سمیت تباہ کیا جارہا ہے۔
صیہونی حکومت فلسطینیوں کے خلاف انسانیت سوز جرائم کا ارتکاب کر رہی ہے
ایران کے وزیر خارجہ نے نسل پرست غاصب صیہونی حکومت کے خلاف علاقائی اور عالمی سطح پر مربوط قانونی اور سفارتی کمپیئن چلانے کی ضرورت زور دیا ہے

اسلامی تعاون تنظیم کے آن لائن اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کا کہنا تھا کہ صیہونی حکومت فلسطینیوں کے خلاف انسانیت سوز جرائم کا ارتکاب کر رہی ہے۔

ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ سرزمین فلسطین میں، جدید ترین اور انتہائی مہلک ہتھیاروں کے ذریعے بچوں اور عورتوں سمیت بے گناہوں کا خون بہایا اور گھروں کو مکینوں سمیت تباہ کیا جارہا ہے۔

وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا کہ آج فلسطینی بچوں کا قتل عام اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کو کوششوں درمیان انجام پارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ اور قاتل صیہونی حکومت نے ایک بار پھر ثابت کردیا ہے کہ اس کے ساتھ تعلقات کی بحالی اور دوستی کی کوششیں اسے مزید گستاخ اور شقی القلب بنانے پر منتج ہورہی ہیں۔ایران کے وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ اسرائیل صرف طاقت کی زبان سمجھتا ہے   اور فلسطینیوں کو اپنے حق کے دفاع اور اس غنڈہ صفت اور نسل پرست حکومت کے خلاف جدوجہد کا پورا حق حاصل ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسلامی تعاون تنظیم اسرائیل کے اقدامات کو باضابطہ طور پر نسل کشی اور انسانیت کے خلاف جرم قرار دے۔

انہوں نے اسلامی ملکوں پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ فلسطین میں، جنگی جرائم، نسل کشی اور انسانیت کے خلاف جرائم کا ارتکاب کرنے والوں کے خلاف ٹھوس قانونی چارہ جوئی کا آغاز کریں۔

ایران کے وزیر خارجہ نے یہ بات زور دے کر کہی ہم تمام اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر، ہر جائز قانونی اور سفارتی طریقے سے فلسطینی عوام کے حقوق کا دفاع کرنے کی غرض سے متحد ہونے کو تیار ہیں۔
 
https://taghribnews.com/vdcb8absgrhbg5p.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ