تاریخ شائع کریں2021 16 May گھنٹہ 20:31
خبر کا کوڈ : 504201

دنیا بھر میں دہشتگرد ریاست اسرائیل کے خلاف احتجاجی مظاہرے

لندن میں  مظاہرین نے اسرائیل کے خلاف نعرے بازی کی ، مظاہرین نے فلسطینی پرچم تھامے Marble Arch  پر جمع ہوئے اور اسرائیلی سفارتخانےکی جانب مارچ کیا۔اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں بھی فلسطین کےحق میں ہزاروں افراد نے مظاہرہ کیا۔
دنیا بھر میں دہشتگرد ریاست اسرائیل کے خلاف احتجاجی مظاہرے
 پاکستان ،برطانیہ، اسپین، جرمنی، فرانس ، آسٹریلیا، قطر و دیگر ممالک میں فلسطین کےحق میں بڑی تعداد میں مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے، دہشتگرد ریاست اسرائیل کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیئے۔

مقبوضہ فلسطین کے محصور شہر غزہ میں صیہونی ریاستی دہشتگردی اور جنگی جرائم کے خلاف  دنیا کے مختلف ممالک میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے ، لندن میں  مظاہرین نے اسرائیل کے خلاف نعرے بازی کی ، مظاہرین نے فلسطینی پرچم تھامے Marble Arch  پر جمع ہوئے اور اسرائیلی سفارتخانےکی جانب مارچ کیا۔اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں بھی فلسطین کےحق میں ہزاروں افراد نے مظاہرہ کیا۔جرمن دارالحکومت برلن میں بھی غزہ میں اسرائیلی مظالم کیخلاف پرامن مظاہرہ کیاگیا۔

مظاہرین کا کہناتھا کہ کئی سالوں سے خاموش رہ لیے اب فلسطینیوں کے دفاع اور ان کے لیے بولنے کا وقت آگیاہے۔مجلس وحدت المسلمین کے تحت کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرہ غزہ میں اسرائیلی جارحیت اور فلسطینیوں پر اسرائیلی حکومت کے مظالم کے خلاف کیا گیا۔

مظاہرے میں ایم کیوایم اور جماعت اسلامی سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کے عہدیداران نے بھی شرکت کی۔ مقررین نے شرکاء سے خطاب میں کہا کہ عالمی برادری فلسطینی شہریوں پر اسرائیلی بمباری کا نوٹس لے، مسلم اُمّہ بھی فلسطینی عوام کی ہر ممکن مدد کو یقینی بنائے، اسرائیلی حکومت نے رمضان اور عید کے مقدس ایام میں فلسطینیوں پر بدترین مظالم ڈھائے جس کی مثال نہیں ملتی۔لندن میں فلسطین کےحق میں بڑی تعداد میں مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے۔ اسرائیل کےغزہ پرحملوں کے خلاف فرانسیسی دارالحکومت پیرس میں بھی مظاہرے ہوئے،  مظاہرین پرمنتشرکرنے کے لیے پولیس نے آنسوگیس کا استعمال کیا۔
https://taghribnews.com/vdcbgabs8rhbg5p.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ