QR codeQR code

ایران کے وزیرخارجہ نے احتجاج کرتے ہوئے آسٹریا کا اپنا دورہ منسوخ کردیا

15 May 2021 گھنٹہ 23:15

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف نے ویانا میں اسرائیل سے اظہار یک جہتی کے لیے پرچم لہرانے پر احتجاج کرتے ہوئے آسٹریا کا اپنا دورہ منسوخ کردیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق آسٹریا کی وزارت خارجہ نے کہا کہ آسٹریا کی چانسلر سیباسٹین کرز کی حکومت کی جانب سے اسرائیل کی حمایت کرتے ہوئے ویانا میں اسرائیلی پرچم لہرانے پر ایرانی وزیر خارجہ نے ناخوشی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے آسٹریائی ہم منصب سے ملاقات کے لیے طے شدہ دورہ منسوخ کردیا۔

آسٹریا کے وزیرخارجہ کے ترجمان نے خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف آسٹریا کی دورے میں الیگزینڈر شیلنبرگ سے ملاقات متوقع تھی لیکن انہوں نے دورہ منسوخ کردیا۔

ذرائع کے مطابق ایران اس وقت عملی طور پر فلسطینیوں کی مدد کے لئے میدان میں موجود ہے ایرانی حکام ہر لحاظ سے فلسطینیوں کو مدد فراہم کررہے ہیں جبکہ عرب اور اسلامی ممالک خاموش تماشائي بنے ہوئے ہیں۔ عرب ذرائع کے مطابق عرب اور اسلامی ممالک پر امریکہ اور اسرائیل کے ایجنٹ حکمرانی کررہے ہیں جن سے فلسطینیوں کیم دد کی توقع نہیں کی جاسکتی۔ ادھر فلسطینیوں نے عرب اور اسلامی ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کرکے اسراغيلی سفارتخانے بند کردیں۔ باخـر ذرائع کے مطابق غزہ پر ہونے والی اسراغيلی بمباری میں متحدہ رعب امارات کے پائلٹ بھی حصہ لے رہے ہیں۔
 
خبر کا کوڈ: 504064

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/504064/ایران-کے-وزیرخارجہ-نے-احتجاج-کرتے-ہوئے-آسٹریا-کا-اپنا-دورہ-منسوخ-کردیا

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com