تاریخ شائع کریں2021 15 May گھنٹہ 21:24
خبر کا کوڈ : 504049

امریکہ کا غاصب صیہونی حکومت کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان

وائٹ ہاؤس کی ترجمان جین ساکی نے مقبوضہ فلسطین کی صورتحال کے بارے میں ایک پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے، صیہونیوں کے جرائم پر توجہ دیئے بغیر دعوی کیا کہ امریکہ بقول ان کے اسرائیل کے حق دفاع کی حمایت کرتا ہے۔
امریکہ کا غاصب صیہونی حکومت کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان
غزہ پر صیہونی فوجیوں کی بمباری اور بے گناہ فلسطینیوں کے قتل عام کے درمیان، حکومت امریکہ نے ایک بار پھر غاصب صیہونی حکومت کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

وائٹ ہاؤس کی ترجمان جین ساکی نے مقبوضہ فلسطین کی صورتحال کے بارے میں ایک پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے، صیہونیوں کے جرائم پر توجہ دیئے بغیر دعوی کیا کہ امریکہ بقول ان کے اسرائیل کے حق دفاع کی حمایت کرتا ہے۔

جین ساکی نے مزید کہا کہ، صدر جوبائیڈن ، ان کی حکومت اور قومی سلامتی کی ٹیم، مشرق وسطی میں کشیدگی کم کرنے اور امن کے حصول کی کوشش کر رہی ہے۔

وائٹ ہاؤس کی ترجمان نے یہ دعوی ایسے وقت میں کیا ہے جب امریکہ نے فلسطینیوں کے قتل عام پر غور کے لیے بلائے جانے والے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس کو روک دیا ہے۔

درایں اثنا بائیڈن انتظامیہ کی جانب سے صیہونیوں کے مجرمانہ اقدامات کی حمایت پر تنقید کا سلسلہ کانگریس تک پہنچ گیا ہے۔

ایوان نمائندگان میں ترقی پسند ڈیموکریٹ دھڑے کی رکن محترمہ آیانا پرسلے نے ایوان سے خطاب کرتے ہوئے اسرائیل کو دی جانے والی فوجی امداد پر کڑی نکتہ چینی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے اسرائیل کو دی جانے والی تین اعشاریہ آٹھ ارب ڈالر کی سالانہ فوجی امداد، فلسطینیوں کے گھروں کو تباہ اور انہیں بے دخل کرنے پر صرف ہورہی ہے اور ہم اس صورتحال پر خاموش نہیں رہیں گے۔

ایوان نمائندگان کی ڈیموکریٹ رکن رشیدہ طلیب نے بھی ایوان سے خطاب کرتے ہوئے دنیا والوں کی نگاہوں کے سامنے ، صیہونی فوج کے ہاتھوں فلسطینیوں کے قتل عام اور امریکی حکام کی جانب سے بے توجہی کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

فلسطینیوں اور صیہونی حکومت کے درمیان حالیہ جھڑپیں، اس وقت شروع ہوئی ہیں جب، مسجد الاقصی پر صیہونی حکومت کے حملے بند کرنے سے متعلق فلسطین کی مزاحمتی تنظیموں کی جانب سے دی جانے والی مہلت ختم ہوگئی تھی۔

فلسطین کی وزارت صحت کے مطابق، غزہ پر غاصب صیہونی حکومت کے فضائی حملوں اور گولہ باری میں شہید ہونے والے عام شہریوں کی تعداد ایک سو انتالیس سے تجاوز کرگئی ہے جن میں درجنوں بچے بھی شامل ہیں۔

اس صورتحال کے باوجود امریکہ نے، حق دفاع کے بہانے ، فلسطینیوں کے خلاف غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں کی حمایت کی ہے اور صرف کشیدگی میں کمی کے مطالبے پر اکتفا کیا ہے۔
 
https://taghribnews.com/vdcbaabs9rhbggp.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ