QR codeQR code

فلسطین کی حمایت میں برطانیہ اور آئرلینڈ میں ریلی

15 May 2021 گھنٹہ 21:22

مظاہرین نے اسرائیل مردہ باد کے ساتھ ہی امریکا مردہ باد کے نعرے بھی لگائے اور واشنگٹن کی جانب سے تل ابیب کی بے دریغ حمایت کی مذمت کی ۔


برطانیہ اور آئرلینڈ کے مختلف شہروں میں صیہونی حکومت کے خلاف مظاہرے کئے گئے -

لندن سے ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق ان مظاہروں کا اہتمام شہری اور انسانی حقوق کی تنظیموں اور جنگ مخالف گروہوں نے کیا تھا ۔ برطانیہ اور آئر لینڈ کے مختلف شہروں میں ہونے والے ان مظاہروں میں بہت بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ۔

مظاہرین نے اسرائیل مردہ کے نعرے لگا کے غاصب صیہونی حکومت سے نفرت اور انتفاضہ فلسطین کی حمایت کا اعلان کیا ۔

مظاہرین نے اسرائیل مردہ باد کے ساتھ ہی امریکا مردہ باد کے نعرے بھی لگائے اور واشنگٹن کی جانب سے تل ابیب کی بے دریغ حمایت کی مذمت کی ۔

رپورٹ کے مطابق مظاہرین نے لندن اور ڈبلن میں صیہونی حکومت کے سفارتخانوں کے سامنے اجتماع کیا اور فلسطین کا پرچم لہرا کے فلسطینی عوام کے ساتھ یک جہتی کا اعلان کیا۔

مظاہرین نے اسی طرح غزہ کے خلاف وحشیانہ جارحیت فوری طور پر بند کئے جانے کا مطالبہ کیا۔
 


خبر کا کوڈ: 504048

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/504048/فلسطین-کی-حمایت-میں-برطانیہ-اور-آئرلینڈ-ریلی

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com