تاریخ شائع کریں2021 15 May گھنٹہ 18:58
خبر کا کوڈ : 504039

ایرانی انسانی حقوق کے سیکرٹری جنرل کی مسلم ممالک کی بے عملی پر تنقید

انہوں نے صیہونی حکومت کی جانب سے غزہ پر حملوں میں بے گناہ فلسطینی خواتین اور بچوں کے قتل پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے مسلم ممالک کی بے عملی کی تنقید کی۔
ایرانی انسانی حقوق کے سیکرٹری جنرل کی مسلم ممالک کی بے عملی پر تنقید
ایرانی کونسل برائے انسانی حقوق کے سیکرٹری جنرل نے غزہ میں صیہونی حکومت کے حملوں کے نتیجے میں بے گناہ فلسطینی خواتین اور بچوں کی ایک بڑی تعداد کے قتل پر ردعمل کا اظہار کیا۔

یہ بات علی باقری کنی نے ہفتہ کے روز ٹوئیٹر میں اپنے ذاتی اکاونٹ میں کہی۔

انہوں نے صیہونی حکومت کی جانب سے غزہ پر حملوں میں بے گناہ فلسطینی خواتین اور بچوں کے قتل پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے مسلم ممالک کی بے عملی کی تنقید کی۔

انہوں نے کہا کہ صیہونیوں کو اور کیا جرم کرنا چاہئے تاکہ اسلامی ممالک اسلامی تعاون تنظیم کا اجلاس طلب کریں؟" "اسلامی تعاون تنظیم کی سربراہی کانفرنس کا انعقاد کم از کم کام ہے جو اسلامی حکومتیں مظلوم فلسطینی عوام کے لئے کر سکتی ہیں۔

باقری کنی نے بتایا کہ عرب ممالک ، جنہوں نے کل امن کے بہانے پھانسی دینے والے سے دوستی کی اور دشمن کو دوستی کا ہاتھ دیا آج انہیں بچوں کے خون، ماؤں کی فریاد اور فلسطینی باپ کی مدد کی آواز کا جواب دینا ہوگا۔

واضح رہے کہ غزہ میں فلسطینی وزارت صحت کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق غزہ کے خلاف صہیونی جارحیت کے شہدا کی تعداد 126 ہوگئی ہے جن میں 31 بچے اور 20 خواتین ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcaeynmo49nww1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ