QR codeQR code

فلسطینی شہریوں اور غیر فوجیوں کے قتل عام کا ذمہ دار اسرائیل ہیں

15 May 2021 گھنٹہ 18:14

انہوں نے غ‍زہ کے الشاطی کیمپ پر غاصب صیہونی حکومت کے میزائل حملے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ قتل عام غاصب صیہونیوں کی بے بسی و ناتوانی اور شکست اور فلسطینیوں کی استقامت کی مضبوطی کو بیان کرتا ہے۔

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سربراہ نے الشاطی کیمپ پر حملے کو صیہونیوں کی بے بسی اور شکست و ناتوانی کی علامت قرار دیا ہے ۔

انہوں نے غ‍زہ کے الشاطی کیمپ پر غاصب صیہونی حکومت کے میزائل حملے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ قتل عام غاصب صیہونیوں کی بے بسی و ناتوانی اور شکست اور فلسطینیوں کی استقامت کی مضبوطی کو بیان کرتا ہے۔

اسماعیل ہنیہ نے کہا کہ فلسطینی شہریوں اور غیر فوجیوں کے قتل عام کی مکمل ذمہ داری غاصب صیہونی حکومت پر ہے۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں کے دفاع کی تحریک اپنی پوری توانائی کے ساتھ جاری رہے گی اور تحریک مزاحمت کو کامیابی حاصل ہوگی۔

واضح رہے کہ غاصب صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے بغیر کسی انتباہ کے ہفتے کی صبح غزہ کے مغرب میں واقع فلسطینی پناہ گزینوں کے الشاطی کیمپ پر بمباری کردی اور ساتھ ہی ابوحطب نامی ایک فلسطینی کے مکان کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں دو فلسطینی خواتین اور پانچ بچے شہید ہوگئے۔
 
خبر کا کوڈ: 504033

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/504033/فلسطینی-شہریوں-اور-غیر-فوجیوں-کے-قتل-عام-کا-ذمہ-دار-اسرائیل-ہیں

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com