تاریخ شائع کریں2021 15 May گھنٹہ 17:58
خبر کا کوڈ : 504029

غرب اردن کو اسرائیل کے لئے جہنم بنادے گے،الاقصی بریگیڈ

فتح تنظیم کی فوجی شاخ الاقصی بریگیڈ نے اپنے ماتحت مسلح دستوں سے کہا ہے کہ غرب اردن کو صیہونی حکومت کے لئے جہنم بنادیں۔
غرب اردن کو اسرائیل کے لئے جہنم بنادے گے،الاقصی بریگیڈ
الاقصی بریگیڈ نے غرب اردن کو اسرائیل کے لئے جہنم بنائے جانے کی خبر دی ہے۔

فتح تنظیم کی فوجی شاخ الاقصی بریگیڈ نے اپنے ماتحت مسلح دستوں سے کہا ہے کہ غرب اردن کو صیہونی حکومت کے لئے جہنم بنادیں۔

بتایا جاتا ہے کہ شہدائے الاقصی بریگيڈ نے غرب اردن کے شہروں اور قصبوں میں اپنی فورسز کو الرٹ رہنے کا حکم دیا ہے۔

شہدائے الاقصی بریگیڈ نے اپنے ایک باضابطہ اعلامیے میں اپنے ماتحت دستوں سے کہا ہے کہ صیہونی بستیوں کے ڈرپوک مکینوں اور بزدل فوجیوں کے گرد اپنا گہرا تنگ کردیں۔

مذکورہ بیان میں کہا گیا ہے کہ غرب اردن کے علاقے میں صیہونی کالونیوں کی طرف جانے والے راستوں اور اسرائیلی کیمپوں کی طرف جانی والے سڑکوں کو اپنے حملوں کے ذریعے ایک ایسا جہنم بنادیں جسے صہیونی برداشت نہ کرسکیں۔

دوسری جانب القدس بریگیڈ کے ترجمان ابوحمزہ نے بھی غرب اردن کے باشندوں کو صیہونی دشمن کے خلاف جنگ کا دائرہ بڑھانے کی دعوت دی ہے۔
 
http://www.taghribnews.com/vdcj8xeihuqeyyz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس