تاریخ شائع کریں2021 15 May گھنٹہ 17:57
خبر کا کوڈ : 504028

صہیونی فوجی ائربیس " حتسریم" پر راکٹوں سے حملہ ہوا ہے

القسام بریگیڈ سے وابستہ یونٹ نے مقبوضہ شہر عسقلان پر بھی چند راکٹ فائر کئے جانے کی رپورٹ دی ہے تاہم شدید سنسر اور کڑی نگرانی کی وجہ سے ابھی تک ان حملوں سے متعلق تفصیلات میڈیا پر نہیں آسکی ہیں۔
صہیونی فوجی ائربیس " حتسریم" پر راکٹوں سے حملہ ہوا ہے
صہیونی فوجی ائربیس " حتسریم" پر راکٹوں سے حملہ ہوا ہے۔

فارس نیوز کی رپورٹ کے مطابق القسام بریگیڈ نے اپنے ایک بیان میں ہفتے کی صبح صیہونی فوجی ائربیس " حتسریم " پر چند راکٹ داغے جانے کی خبردی ہے۔

القسام بریگیڈ سے وابستہ یونٹ نے مقبوضہ شہر عسقلان پر بھی چند راکٹ فائر کئے جانے کی رپورٹ دی ہے تاہم شدید سنسر اور کڑی نگرانی کی وجہ سے ابھی تک ان حملوں سے متعلق تفصیلات میڈیا پر نہیں آسکی ہیں۔

دوسری جانب صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے ایک بار پھر غزہ کے نہتے شہریوں پر جنون آمیز طریقے سے ببماری کی ہے۔

صہیونی حکومت کی جانب سے استقامتی گروہوں کی سپلائی لائن کاٹنے کے دعووں کے باوجود صیہونی ٹھکانوں پر غزہ سے راکٹ داغے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔
 
https://taghribnews.com/vdcir5awvt1auu2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ