تاریخ شائع کریں2021 15 May گھنٹہ 17:56
خبر کا کوڈ : 504027

 او آئی سی نے اتوار کے روز ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے

خیال رہے اسرائیلی فورسز نے غزہ کی پٹی میں واقع القدس اور شیخ جراح میں فلسطینی شہری آبادی پر فضائی بمباری کی جبکہ گزشتہ چار روز میں اسرائیلی حملوں میں شہدا کی تعداد 150 تک پہنچ گئی ہے، شہدا میں ایک بڑی تعداد معصوم بچوں اور خواتین کی ہے۔
 او آئی سی نے اتوار کے روز ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے
 او آئی سی نے اتوار کے روز ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے

 فلسطین کے مسئلے پر سرانجام  او آئی سی نے  ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے۔ اتوار کے روز ہونے اس اجلاس میں تمام رکن ملکوں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ او آئی سی کی جانب سے طلب کیے جانے والے ہنگامی اجلاس میں اسرائیلی بربریت اور فلسطین کی صورت حال پر غور کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ جمعۃ الوداع کے روز سے خود ساختہ اسرائیلی ریاست کی سفاک فوج، فلسطینیوں پر ظلم کے پہاڑ ڈھا رہی ہے، صہیونی فورسز نے مسجد الاقصیٰ میں نمازیوں کو منتشر کرنے کے لیے بھرپور طاقت کا مظاہرہ کیا جس میں بچوں اور خواتین سمیت سیکڑوں افراد  شہید و زخمی اور گرفتار ہوئے۔

خیال رہے اسرائیلی فورسز نے غزہ کی پٹی میں واقع القدس اور شیخ جراح میں فلسطینی شہری آبادی پر فضائی بمباری کی جبکہ گزشتہ چار روز میں اسرائیلی حملوں میں شہدا کی تعداد 150 تک پہنچ گئی ہے، شہدا میں ایک بڑی تعداد معصوم بچوں اور خواتین کی ہے۔

اسرائیلی فورسز کے حملوں میں 600 سے زائد فلسطینی زخمی بھی ہوئے جن میں سے کئی ایک کی حالت تشویشناک ہے۔

اسرائیل کی جانب سے غزہ میں بینکوں ، گھروں اور بلند و بالا عمارتوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے جبکہ عید کے روز بھی اسرائیلی فورسز نے بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے رہائشی والے علاقوں پر وحشیانہ بمباری کی جس کے نتیجے میں درجنوں افراد زخمی ہوئے۔
 
http://www.taghribnews.com/vdchiknmq23nvvd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس