QR codeQR code

کربلائے معلی اور نجف اشرف میں بھی بڑے پیمانے پر مظاہرے کئے جائيں گے,مقتدی صدر

15 May 2021 گھنٹہ 17:55

بغداد کے التحریر اسکوائر پر مظاہروں کی کال کے ساتھ ہی کربلائے معلی اور نجف اشرف میں بھی بڑے پیمانے پر مظاہرے کئے جائيں گے۔


عراقی پارلیمنٹ میں صدر دھڑے اور الفتح الائنس کے سربراہ نے ملک گير سطح پر مظاہرے کی کال دی ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صدر دھڑے کے سربراہ مقتدی صدر نے ہفتے کے روز پورے ملک میں مظاہروں کی کال دی ہے جبکہ الفتح الائنس کے سربراہ ہادی العامری نے بھی کل ہونے والے مظاہروں کی منسوخی کا اعلان کرتے ہوئے ہفتہ 15 مئی کو ملک گير مظاہرے کرنے کی دعوت دی ہے۔

اس حوالے سے میڈيا پر جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ بغداد کے التحریر اسکوائر پر مظاہروں کی کال کے ساتھ ہی کربلائے معلی اور نجف اشرف میں بھی بڑے پیمانے پر مظاہرے کئے جائيں گے۔

الفتح الائنس کے سربراہ ہادی العامری نے چند روز قبل بغداد میں فلسطین کے سفیر کے ساتھ ملاقات میں کہا تھا کہ پتھر کی تحریک، راکٹ کی تحریک میں تبدیل ہوگئی ہے اور صیہونی حکومت کی بدمعاشی کا دور اب ختم ہوچکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ استقامت اور بہادر و شجاع انسانوں کے میدان میں آنے کا زمانہ ہے۔

ادھر صدر دھڑے کے سربراہ مقتدی صدر نے بھی اپنے ایک بیان میں فلسطینی عوام کی حمایت کو بہت ضروری اور اہم قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ عراق میں ملک گیر سطح پر بھرپور انداز میں احتجاجی مظاہرہ کئے جانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کورونا پروٹوکولز کا خاص خیال رکھتے ہوئے بغداد کے التحریر اسکوائر پر مظاہرے کی دعوت دی ہے۔

مقتدی صدر نے ان مظاہروں میں امریکہ اور اسرائیل کے پرچم نظرآتش کئے جانے کے ساتھ ہی صیہونی جارحین اور ان کے حامیوں کی بھرپور مذمت کئے جانے پر بھی زور دیا ہے۔

مقتدی صدر نے کہا کہ صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لا‏ئے جانے کے لئے عراق سمیت بعض ملکوں میں منصوبہ بندی کی جارہی ہے، ان کا کہنا تھا کہ آج کے مظاہروں میں اس اقدام کی بھی مذمت کی جانی چاہیے۔

مقتدی صدر نے اپنے بیان کے آخر میں لبنان اور اردن کے عوام کی جانب سے فلسطینیوں کی حمایت پر ان کی قدردانی کی۔
 


خبر کا کوڈ: 504026

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/504026/کربلائے-معلی-اور-نجف-اشرف-میں-بھی-بڑے-پیمانے-پر-مظاہرے-کئے-جائيں-گے-مقتدی-صدر

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com