تاریخ شائع کریں2021 15 May گھنٹہ 17:47
خبر کا کوڈ : 504021

اسرائیل کا زمینی حملہ اس کے فوجیوں کے لئے موت کا جال ثابت ہوگا,خالد مشعل

خالد مشعل نے کہا کہ فلسطین کے عوام آزادی چاہتے ہيں اور کبھی بھی اپنے اس مطالبے سے دستبردار نہیں ہوں گے اور مزاحمت کے لئے علاقائی اور عالمی سطح پر دیگر ملکوں کی مداخلتوں سے ہرگز متاثر نہيں ہوں گے۔
اسرائیل کا زمینی حملہ اس کے فوجیوں کے لئے موت کا جال ثابت ہوگا,خالد مشعل
ایران کے شکرگذار ہیں، اسرائیل کا زمینی حملہ اس کے فوجیوں کے لئے موت کا جال ثابت ہوگا۔

خارجہ امور سے متعلق حماس کے سیاسی سیل کے سربراہ خالد مشعل نے کہا ہے کہ غزہ پر صیہونی حکومت کا زمینی حملہ اسرائیلی فوجیوں کے لئے موت کا جال بن جائے گا۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق خالد مشعل نے رشیاٹوڈے کے ساتھ اپنے ایک انٹرویو میں کہا صیہونی حکومت اس سے قبل بھی غزہ کے خلاف زمینی حملے کا تجربہ کرچکی ہے اور جانتی ہے کہ کس طرح کی کارروائی کا اس کے اپنے فوجیوں کے لئے کیا نتیجہ برآمد ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ہرقسم کی زمینی کارروائی اسرائیلی فوج کے لئے جال ثابت ہوگی۔

خالد مشعل نے کہا کہ فلسطین کے عوام آزادی چاہتے ہيں اور کبھی بھی اپنے اس مطالبے سے دستبردار نہیں ہوں گے اور مزاحمت کے لئے علاقائی اور عالمی سطح پر دیگر ملکوں کی مداخلتوں سے ہرگز متاثر نہيں ہوں گے۔

خالد مشعل نے غزہ میں استقامتی محاذ کے ہتھیاروں کے بارے میں کہا  ''ہتھیار غزہ میں ہی بنائے جارہے ہيں باہر سے غزہ کے لئے میزائیل نہيں بھیجے جارہے ہيں''۔

اس سوال کے جواب میں کہ  کیا حزب اللہ لبنان جنگ میں شامل ہوجائے گی یا نہيں ؟ انہوں نے کہا کہ ہم کسی کو دعوت نہیں دیں گے لیکن ہمیں امید ہے کہ سب اس جنگ میں ہمارا ساتھ دیں۔

خالد مشعل نے حماس اور اسلامی جمہوریہ ایران کے تعلقات کے حوالے سے کہا کہ دونوں کے تعلقات بہت ہی اعلی سطح پر برقرار ہيں، انہوں نے کہا کہ ایران فلسطیںیوں کے شانہ بشانہ کھڑا ہے اور حماس ایران کے موقف کی قدردانی کرتی ہے۔
 
https://taghribnews.com/vdcb5abs8rhbggp.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ