تاریخ شائع کریں2021 14 May گھنٹہ 20:13
خبر کا کوڈ : 503908

پاکستانی آرمی چیف نے عید کا دوسرا دن مغربی بارڈر پر تعینات جوانوں کے ساتھ گزارا

آرمی چیف کو سیکورٹی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گی اور پاک افغان بارڈر پر موثر سیکورٹی انتظامات کے حوالے سے آگاہ کیا گیا، آر می چیف نے بلند حوصلوں، مثالی تیاری پر نوجواں کو سراہا۔
پاکستانی آرمی چیف نے عید کا دوسرا دن مغربی بارڈر پر تعینات جوانوں کے ساتھ گزارا
 آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے ادارے مشن کی تکیمل تک کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے عید کا دوسرا دن مغربی بارڈر پر تعینات جوانوں کے ساتھ گزارا، جہاں کور کمانڈر لیفٹنٹ جنرل نعمان محمود نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

آرمی چیف کو سیکورٹی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گی اور پاک افغان بارڈر پر موثر سیکورٹی انتظامات کے حوالے سے آگاہ کیا گیا، آر می چیف نے بلند حوصلوں، مثالی تیاری پر نوجواں کو سراہا۔

آرمی چیف نے جوانوں سے ملاقات کے دوران ان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کو کسی بھی صورت امن خراب کرنے کی مہلت نہیں دے سکتے، پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے ادارے مشن کی تکمیل تک کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

آرمی چیف نے ملکی دفاع میں شہادت پانے والے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا اور کورونا کی روک تھام میں سول انتظامیہ کے ساتھ کام کرنے والے جوانوں کی کاوشوں کو بھی سراہا۔ آرمی چیف نے کورونا سے محفوظ رہنے کے تمام اختیاطی تدابیر اختیار کرنے ہدایات بھی کی۔
https://taghribnews.com/vdce7x8nvjh87oi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ