تاریخ شائع کریں2021 14 May گھنٹہ 18:48
خبر کا کوڈ : 503897

اتوار کے روز کو یوم یکجہتی فلسطین کے طور پر منایا جائے،فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان

 فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان نے اپیل کی ہے کہ مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ صیہونی ریاستی دہشتگردی کے خلاف اتوار کے روز کو یوم یکجہتی فلسطین کے طور پر منایا جائے۔

فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان نے اتوار کو یوم یکجہتی فلسطین منانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام سیاسی اور مذہبی رہنما مقبوضہ فلسطین میں جاری صیہونی ریاستی دہشتگردی کے خلاف اور مظلوم نہتے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے اتوار کے دن کو یوم یکجہتی فلسطین کے طور پر منائیں ، اس سلسلے میں احتجاجی مظاہرے ، تقاریب ، ویڈیو لنک بیسڈ کانفرنسز اور ویبنار کا انعقاد کیا جائے اور مظلوم نہتے فلسطینیوں کے حق میں ہر سطح پر آواز بلند کی جائے

فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان نے وزیراعظم عمران خان اور صدرمملکت عارف علوی سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ 16مئی بروز اتوار کو "یوم یکجہتی فلسطین” قرار دے کر نہتے فلسطینیوں کے ساتھ اسرائیلی دہشتگرادانہ اقدامات کرتے ہوئے سرکاری سطح پر اقدامات کریں
http://www.taghribnews.com/vdcb9fbszrhbgwp.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس