QR codeQR code

امریکی ریاست روڈ آئی لینڈ میں فائرنگ

14 May 2021 گھنٹہ 17:06

مقامی پولیس کے حکام کے مطابق روڈ آئی لینڈ میں ہونے والی فائرنگ میں 9 افراد زخمی ہوئے ہیں کہ جن میں سے 3 کی حالت نازک ہے۔


امریکی ریاست روڈ آئی لینڈ میں فائرنگ کے واقعے میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

مقامی پولیس کے حکام کے مطابق روڈ آئی لینڈ میں ہونے والی فائرنگ میں 9 افراد زخمی ہوئے ہیں کہ جن میں سے 3 کی حالت نازک ہے۔

اطلاعات کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ پراوڈنس سٹی کے ایک پارک میں پیش آیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ  زخمی ہونے والے تمام افراد 19 سے 25 سال کی عمر کے ہیں۔ تاحال کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے ۔

امریکی ذرائع نے حال ہی میں نیویارک، فلوریڈا ، مری لینڈ اور ریاست کلراڈو کے مختلف شہروں میں فائرنگ کے تین علیحدہ علیحدہ واقعات کی خبر دی تھی جن میں مجموعی طور پر 11 افراد مارے گئے تھے۔

امریکہ میں تشدد اور خونريزی کے واقعات روز مرہ کا معمول ہیں۔
 


خبر کا کوڈ: 503880

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/503880/امریکی-ریاست-روڈ-آئی-لینڈ-میں-فائرنگ

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com