تاریخ شائع کریں2021 14 May گھنٹہ 17:06
خبر کا کوڈ : 503880

امریکی ریاست روڈ آئی لینڈ میں فائرنگ

مقامی پولیس کے حکام کے مطابق روڈ آئی لینڈ میں ہونے والی فائرنگ میں 9 افراد زخمی ہوئے ہیں کہ جن میں سے 3 کی حالت نازک ہے۔
امریکی ریاست روڈ آئی لینڈ میں فائرنگ
امریکی ریاست روڈ آئی لینڈ میں فائرنگ کے واقعے میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

مقامی پولیس کے حکام کے مطابق روڈ آئی لینڈ میں ہونے والی فائرنگ میں 9 افراد زخمی ہوئے ہیں کہ جن میں سے 3 کی حالت نازک ہے۔

اطلاعات کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ پراوڈنس سٹی کے ایک پارک میں پیش آیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ  زخمی ہونے والے تمام افراد 19 سے 25 سال کی عمر کے ہیں۔ تاحال کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے ۔

امریکی ذرائع نے حال ہی میں نیویارک، فلوریڈا ، مری لینڈ اور ریاست کلراڈو کے مختلف شہروں میں فائرنگ کے تین علیحدہ علیحدہ واقعات کی خبر دی تھی جن میں مجموعی طور پر 11 افراد مارے گئے تھے۔

امریکہ میں تشدد اور خونريزی کے واقعات روز مرہ کا معمول ہیں۔
 
http://www.taghribnews.com/vdcdjs0kzyt0zj6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس