تاریخ شائع کریں2021 14 May گھنٹہ 17:04
خبر کا کوڈ : 503879

فرانس نے فلسطین کی حمایت پر جلسے و ریلی پر پابندی لگادی

فرانس کی وزارت داخلہ نے امن عامہ میں خلل اندازی کے بہانے ہفتے کے روز پیرس میں ہونے والے عوامی مظاہرے کو ممنوع قرار دیدیا ہے۔
فرانس نے فلسطین کی حمایت پر جلسے و ریلی پر پابندی لگادی
فرانس کی وزارت داخلہ نے فلسطین کی حمایت میں نکلنے والی ریلیوں اور جلوسوں پر پابندی عائد کردی ہے۔

فرانس کی وزارت داخلہ نے امن عامہ میں خلل اندازی کے بہانے ہفتے کے روز پیرس میں ہونے والے عوامی مظاہرے کو ممنوع قرار دیدیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق فرانس کے وزیرداخلہ جرڈارڈ ڈرمانین نے ہفتے کے روز پیرس میں فلسطین کی حمایت میں مظاہرے کی کال پر اپنے ٹوئیٹ میں بتایا ہے کہ میں نے پیرس کے پولیس سربراہ سے کہا ہے کہ مغربی ایشیا میں جاری کشیدگی کے تعلق سے ہفتے کے روز پیرس میں ہونے والے مظاہرے پر پابندی لگادی جائے۔ پولیس سے کہا گیا ہے کہ اس طرح کے مظاہروں کو سختی کے ساتھ روکا جائے۔

ایک ایسے وقت میں جب عالمی برادری کی جانب سے غاصب صہیونی حکومت کے مظالم کے خلاف آواز بلند کی جارہی ہے یورپی ممالک بچوں کی قاتل حکومت کو اپنی بھرپور حمایت کا یقین دلا رہے ہیں۔

یورپی ممالک کی طرف سے غزہ کے نہتے شہریوں کے دفاع میں صیہونی ٹھکانوں پر کی جانے والی راکٹ باری کی مذمت میں بیانات جاری کئے جارہے ہيں۔

جرمنی کی حکومت نے بھی مقبوضہ علاقوں میں ہونے والی حالیہ جھڑپوں کے تعلق سے تل ابیب کو اپنی بھرپور حمایت کا یقین دلایا ہے۔

جرمن چانسلر انجلا مرکل کے ترجمان نے اس سلسلے میں اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ جرمنی کی حکومت غزہ سے بقول ان کے اسرائیلی شہروں پر مسلسل راکٹ فائر کئے جانے کی بھرپور مذمت کرتی ہے۔

امریکہ اور مغربی ملکوں کے زیراثر عالمی اداروں نے اپنے بیانات میں صیہونی حکومت کے مظالم اور جنگی جرائم کی طرف کسی قسم کا اشارہ کئے بغیر فریقین کو تحمل اور بردباری سے کام لینے کی دعوت دی ہے۔
https://taghribnews.com/vdcbzfbs9rhbgwp.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ