تاریخ شائع کریں2021 13 May گھنٹہ 23:48
خبر کا کوڈ : 503824

جنگ اب اسرائیل کی ‎سڑکوں پر شروع،صیہونی حکومت

النشرہ ویب نیوز کے مطابق، صیہونی حکومت کے صدر ریووین ریولن نے اندرون اسرائیل جاری جھڑپوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اکثر لوگوں نے یہ سوچا بھی نہیں تھا اور وہ جو دیکھ رہے ہیں انہیں یقین نہیں آرہا ہے۔
جنگ اب اسرائیل کی ‎سڑکوں پر شروع،صیہونی حکومت
صیہونی حکومت کے صدر نے اعتراف کیا ہے کہ جنگ اب اسرائیل کی ‎سڑکوں پر شروع ہوگئی ہے جس کا ہم نے سوچا بھی نہیں تھا۔

النشرہ ویب نیوز کے مطابق، صیہونی حکومت کے صدر ریووین ریولن نے اندرون اسرائیل جاری جھڑپوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اکثر لوگوں نے یہ سوچا بھی نہیں تھا اور وہ جو دیکھ رہے ہیں انہیں یقین نہیں آرہا ہے۔

ریولن نے اس سے پہلے بھی مقبوضہ فلسطین میں اندرونی جھڑپوں کے بارے میں کہا تھا کہ وہ اس وحشتناک صورتحال کے تدارک کے لیے پوری توانائیاں بروئے کار لائیں گے-

جو ہماری آنکھوں کے سامنے رونما ہورہی ہے۔

گزشتہ روز صیہونی حکومت کے وزیر اعظم بن یامین نیتن یاھو نے بھی مقبوضہ فلسطین میں جاری کشیدگی کے بعد ایک بیان میں کہا تھا کہ اسرائیل کے شہروں میں تشدد اور شورش کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔

اسرائیلی ذرائع نے اللد، کفر قرع، عکا، رملہ اور یافا سمیت مقبوضہ فلسطین کے پیشتر شہروں میں فلسطینیوں اور صیہونیوں کے درمیان جھڑپوں کا اعتراف کیا ہے۔
 
http://www.taghribnews.com/vdcb5fbsarhbgwp.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس